تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page vii
پہلے چند بڑے بڑے ملکوں میں جماعت قائم تھی لیکن اس میں وسعت نہیں تھی۔پھر جب تحریک جدید کا روحانی بند تعمیر ہوا تو جس طرح نہریں نئے سے نئے نجر علاقوں میں پانی لے جا کر ان کو آباد کرتی ہیں، اسی طرح تحریک جدید کے اس بند کے ذریعہ احمدیت نے افریقہ میں دور دور تک اسلام کے روحانی پانی کو پہنچایا۔پھر یورپ میں پہنچایا، امریکہ میں پہنچایا اور جزائر میں پہنچایا۔یہ ایک عظیم الشان روحانی بند تھا، جس سے جماعت احمدیہ کو اسی طرح طاقت حاصل ہوئی، جس طرح مادی پانی کے بند ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ بجلی کی طاقت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے انسان دوسرے فائدے بھی اٹھاتا ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 105 اپریل 1974 ء ) ایک اور موقع پر فرمایا۔تحریک جدید نے اس تمام عرصہ میں ساری دنیا میں اسلام کی بنیادیں مضبوط کرنے اور اس پر خوبصورت اور عالیشان عمارت تعمیر کرنے کے سلسلہ میں جو کام کیا ہے، وہ اپنی ذات میں بہت ہی مہتم بالشان اور حسین کام ہے“۔خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975 ء ) تحریک جدید انجمن احمدیہ کے ذریعہ دنیا میں رونما ہونے والے انقلاب اور آئندہ ذمہ داریوں کے متعلق فرمایا: ایک وقت آیا، ایک دور کے بعد دوسرا دور گزرا (اس طرح کئی دور آتے رہتے ہیں۔ایک دور کے بعد دوسرا دور آتا ہے۔) اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔آپ نے بیرون پاکستان (اس وقت ابھی پاکستان نہیں بنا تھا بلکہ ہندوستان تھا۔) دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامی تعلیم کو پھیلانے کے لئے ایک الہی تحریک جاری کی، ایک منصوبہ تیار کیا اور اس کا نام تحریک جدید رکھا۔1934ء میں تحریک جدید کی ابتداء ہوئی۔پھر اپنی ابتداء سے ترقی کرتے ہوئے اس نے بڑھنا شروع کیا اور پھیلنا شروع کیا۔دنیا اس بات کو نہیں سمجھتی بلکہ اعتراض کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صرف اس منصوبہ کے نتیجہ میں ہی لاکھوں عیسائیوں اور ,