تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page vi of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page vi

اور ہے۔یہ غلط ہے۔ہم نے جو سارے منصوبے بنائے اور اندرونی تنظیمیں قائم کیں اور تحریکیں چلائیں ، وہ اسی جہت کی طرف ایک کوشش تھی۔وہ ایک محدود کوشش تھی۔اب ان ساری کوششوں کو مجموعی طور پرBoost دینے کے لئے ان میں شدت اور تیزی پیدا کرنے کے لئے یہ صد سالہ جوبلی منانے کا منصوبہ قائم کیا گیا ہے“۔خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974 ء ) تحریک جدید انجمن احمد یہ کے قیام کی غرض اور اس کے ثمرات کے متعلق فرمایا:۔اس زمانہ میں جو ساری دنیا میں ایک جال پھیلنا تھا تبلیغ اسلام کا ، اشاعت اسلام کا، اس حسین تعلیم کو دنیا کے سامنے رکھنے کا ، اس پیاری تعلیم سے پڑھے لکھوں کو متعارف کرانے کا، اس کے لئے ایک وقت میں جماعت احمدیہ کی تاریخ میں وہ وقت آیا کہ خدا کی طرف سے ہمیں باہر نکنے کا حکم ہوا اور اس کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تحریک جدید کو قائم کیا۔جیسا کہ ہراچھے درخت کی ابتداء بھی ایک چھوٹے سے نحیف اور کمزور پودے سے ہوتی ہے۔تحریک جدید کی ابتداء بھی اسی طرح ہوئی۔لیکن آج وہ ایک بہت بڑا درخت بن گیا ہے اور سارا سال ہی پھلوں سے لدا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس درخت میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ اس کی شاخیں ایک طرف افریقہ کے صحراؤں میں پھیلی ہوئی ہیں اور دوسری طرف شمالی امریکہ کی گنجان اور تہذیب نو کی آبادیوں کے اندر پھیلی ہوئی ہیں۔۔۔پھر ایک طرف اس کی شاخیں جاپان میں چلی گئیں اور آسٹریلیا میں چلی گئیں ، جنوبی امریکہ میں چلی گئیں، یورپ اور انگلستان میں اور اس مڈل ایسٹ میں چلی گئیں۔بہر حال تحریک جدید سے جو ایک چھوٹا سا کام شروع ہوا تھا، اب وہ بہت پھیل گیا ہے۔اب اس کی شکل بدل گئی ہے۔(خطبہ جمعہ فرموده 07 نومبر 1975ء) تحریک جدید انجمن احمدیہ کے عظیم الشان کام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔" حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے علاوہ اور بہت سے اہم کاموں کے تحریک جدید کے نام سے ایک بہت بڑا روحانی بند تعمیر کیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جماعت احمدیہ کو اتنی روحانی رفعتیں عطا ہوئیں کہ روئے زمین پر جماعت احمدیہ کی شکل بدل گئی۔گو