تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 346
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم حضور نے بتایا کہ اس وقت افریقہ کے مختلف ممالک میں تحریک جدید کے تحت 76 اور نصرت جہاں سکیم کے ما تحت 29 مدارس اور کالج قائم ہیں۔19 طبی مرکز کام کر رہے ہیں۔وہاں پر ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے ایسی شفاء رکھی ہے کہ وہاں کی حکومتوں کے وزراء اور دیگر عمائدین بھی سرکاری ہسپتالوں اور ان میں مہیا کردہ تمام سہولتوں اور آسائشوں کو نظر انداز کر کے ہمارے ہسپتالوں میں علاج کے لئے آتے ہیں۔اور بر ملا اس کا اظہار کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں غیر معمولی طور پر شفایابی کی تاثیر رکھی ہے“۔نصرت جہاں سکیم میں مالی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔نصرت جہاں ریزروفنڈ میں 20 نومبر 76 ء تک ہم نے جو قربانی پیش کی، اس کی میزان 53,54,818 ہے۔مگر اس کے مقابلے میں اس حقیر قربانی کے جو عظیم نتائج ظاہر ہوئے ، ان کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں طبی مراکز اور مدارس کے ذریعے 3 کروڑ 62 لاکھ 77 ہزار روپیہ عطا فر مایا۔الحمد للہ۔مرکزی ادارہ جات میں کام کرنے والے کارکنان کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ یدہ کارکنان مجموعی لحاظ سے بڑے مخلص اور فدائی احمدی ہیں۔ہم انہیں گزارہ کے لئے جو رقم دیتے ہیں، بلاشبہ موجودہ حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے لحاظ سے وہ بہت کم ہوتی ہے۔تاہم جتنا بھی ممکن ہو، ہم ان کی وقتا فوقتا مختلف رنگوں میں مدد کرتے رہتے ہیں۔چنانچہ انہیں سال بھر میں جتنی گندم کی ضرورت ہوتی ہے، ہم اس کا نصف مفت مہیا کرتے ہیں۔اسی طرح موسم سرما کے آغاز میں کارکنوں کے ہر خاندان کو۔50 روپے فی کس کے حساب سے مدد دی گئی۔مجموعی لحاظ سے صرف امداد گندم کی میزان 6,16,915 روپے بنتی ہے“۔صدسالہ جوبلی منصوبہ کے تحت ہونے والے کاموں کے سلسلے میں سویڈن میں مسجد کی تعمیر ، یورپ میں اسلام کی ترقی اور سلسلہ کی غیر معمولی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ”بیرونی ممالک میں ہماری جماعت کے ذریعہ سرعت کے ساتھ لوگ ہزاروں ہی نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں اسلام قبول کر رہے ہیں۔ان لوگوں کی اور پھر ان کی آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے اسلامی لٹریچر کی اشاعت کی وسیع پیمانے پر ضرورت ہے۔اس سلسلے میں قرآن پاک کی اشاعت کے علاوہ 346