تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 347
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء احمدی بچوں کے لئے بھی موزوں دینی کتب جلد سے جلد شائع ہونی چاہئیں۔تا کہ اندرون ملک بھی اور بیرونی ممالک میں بھی احمدی بچوں کو اپنے عقائد کا علم حاصل ہو“۔حضور نے بتایا کہ دوران سال وکالت تبشیر (تحریک جدید) کے زیر اہتمام مندرجہ ذیل لٹریچر شائع ہوا۔1۔دعوۃ الامیر کا عربی ترجمہ 2۔لائف آف محمد بزبان ڈینیش 3۔سیرت حضرت مسیح موعود ( ترکی زبان میں) 4 - كتاب الحج بزبان جرمن 5 منن الرحمن (تصنیف حضرت مسیح موعود ) انگریزی 6۔میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں؟ (سپینش ) 7۔احمدیت کا پیغام (انگریزی) 8۔دیباچہ تفسیر القرآن عربی ( زیر تیاری آخر میں حضور نے پھر فرمایا کہ " آج سے 86 سال قبل جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قادیان سے غلبہ اسلام کے لئے اللہ تعالیٰ کے اذن سے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دی گئی بشا رات کے عین مطابق آواز بلند کی تو اس وقت آپ اکیلے تھے۔دوسرا کوئی بھی شخص آپ کے ساتھ نہ تھا۔لیکن آج اس آواز پر لبیک کہنے والوں کی تعداد کروڑ سے بھی اوپر جا پہنچی ہے۔یورپ، امریکہ، افریقہ، مڈل ایسٹ اور ایشیا کے دیگر ممالک میں سے ہر ملک میں آج خدا کے فضل سے احمدی موجود ہیں۔اور ان ممالک کے لوگ ان کے نمونہ کو دیکھ کر اور بنی نوع انسان سے ان کی بے لوث ہمدردی اور خدمت کو دیکھ کر ان کا احترام کرتے ہیں۔آج اس جماعت کے ذریعے صرف مغربی افریقہ میں ہی لاکھوں کی تعداد میں لوگ دہریت، عیسائیت اور بد مذہب کو چھوڑ کر اسلام کے دامن میں جمع ہو چکے ہیں۔اور اس طرح خدا کا وعدہ پورا ہو گیا کہ د میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا ( الهام حضرت مسیح موعود ) ( 347