تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 345 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 345

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 11 دسمبر 1976ء ہمارے خدا کو عاجزانہ راہیں ہی پسند ہیں خطاب فرموده 11 دسمبر 1976 ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور رحمہ اللہ نے تشہید و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ " آج سے 86 سال قبل قادیان کی گمنام بستی سے جوا کیلی آواز بلند ہوئی تھی ، آج وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زمین کے کناروں تک پہنچ چکی ہے۔یہ آواز حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز تھی۔اور اس کے ذریعے غلبہ اسلام کا جو آسمانی منصوبہ شروع کیا گیا تھا، وہ نہایت کامیابی کے ساتھ اور تدریجی طور پر ترقی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پوری دنیا پر محیط ہو چکا ہے۔حضور نے فرمایا:۔میں علی وجہ البصیرت یہ کہ سکتا ہوں کہ اس آسمانی منصوبہ کے شروع ہونے کے بعد دنیا کے پردہ پر انسانی زندگی میں انقلاب بپا کرنے والا جو بھی واقعہ رونما ہوا ہے، اس کا کسی نہ کسی پہلو سے ضرور اس آسمانی تدبیر کے ساتھ تعلق موجود ہے، جو اللہ تعالیٰ کے اذن سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی بشارات کے ماتحت مبعوث ہونے والے مہدی موعود علیہ السلام کے ذریعے شروع کی گئی ہے۔حضور نے تحریک جدید کی مساعی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔شده اس وقت دنیا کے 29 مختلف ممالک میں تحریک جدید کے 74 مرکزی مبلغین متعین ہیں۔اور وہ دن رات تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کا بابرکت جہاد کرنے میں مصروف ہیں۔ان ممالک میں قائم منظم مشنوں کی تعداد 935 ہے۔جن میں سے 16 ایسے ہیں، جو اس سال قائم ہوئے ہیں۔امسال 9 نتی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔جن میں سے ایک امریکہ میں، ایک سویڈن میں، ایک سیلون میں اور باقی 6 گھانا میں تعمیر ہوئی ہیں“۔حضور نے تراجم قرآن پاک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مندرجہ ذیل 8 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم ہماری طرف سے شائع ہوچکے ہیں۔انگریزی، جرمنی، ڈچ، سواحیلی، ڈینش، اسپرانٹو، لوگنڈا، یوروبا۔جو تراجم زیر طبع ہیں، وہ یہ ہیں۔انڈو نیشین (۱۰ پارے شائع ہو چکے ہیں۔) فرنچ“۔345