تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 173
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء میں داخل ہو گئے ہیں۔جنگ محمد کی ہے۔اور لڑی جارہی ہے، مہدی کی قیادت میں۔وہ مہدی ، جس کا وجود جب ہماری روحانی آنکھیں تلاش کرتی ہیں تو نہیں دیکھ سکتیں۔کیونکہ وہ وجود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں گم ہو چکا اور غائب ہو چکا اور فنا ہو چکا ہے۔اس واسطے من فرق بيني وبين المصطفى فما عرفني وما رأى منصوبہ اور ہماری روح کا احساس ہے۔یعنی یہ کہنا کہ مہدی کوئی اور وجود ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوئی اور وجود ہیں، غلط ہے۔یہ واقعۂ غلط ہے۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ غلط ہے، الہام ربانی کہتا ہے کہ یہ غلط ہے۔اور ہمارا روحانی احساس کہتا ہے کہ یہ غلط ہے۔اس مہدی نے یہ آخری معرکہ لڑ نا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں لڑنا تھا۔کیونکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ابدی حیات کے مالک ہیں۔آپ کے فیوض روحانی نہ کسی زمانہ میں کئے اور نہ کٹ سکتے ہیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قیادت میں مہدی معہود نے جو آخری معرکہ اس زمانے میں شروع کیا تھا اور جس پر پچاسی سال گزر چکے ہیں ، وہ آخری معرکہ اپنے آخری دور میں داخل ہورہا ہے۔اور یہ آخری دور ایک قسم کا فیصلہ کن دور ہے۔یہ پندرہ سال پر پھیلا ہوا ہے۔(اس وقت میں نے سولہ سال کا نام لیا تھا کیونکہ سولہویں سال کے کچھ مہینے ، چار مہینے کے قریب اس میں شامل تھے۔اس کے لئے ہم نے یہ منصوبہ بنایا ہے، جس کی تفاصیل آپ کے سامنے آئیں ہیں۔چونکہ مقاصد ایک ہی ہیں، اس لئے اگر کوئی تنظیم یہ سمجھے کہ تحریک جدید اور ہے اور یہ منہ ہے۔یا صدرانجمن احمدیہ کے کام اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا وقف جدید کے کام اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریاں اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا انصار اللہ کے فرائض اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔الجنہ اماءاللہ کی کوششیں اور ہیں اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا وقف عارضی کی تحریک اور ہے اور یہ منصوبہ اور ہے۔یا فضل عمر فاؤنڈیشن اور نصرت جہاں ریز روفنڈ یا نصرت جہاں کا منصوبہ کوئی اور حقیقت رکھتا ہے اور یہ منصوبہ اور ہے۔یہ غلط ہے۔ہم نے جو سارے منصوبے بنائے اور اندرونی تنظیمیں قائم کیں اور تحریکیں چلائیں، وہ اسی جہت کی طرف ایک کوشش تھی۔وہ ایک محدود کوشش تھی۔اب ان ساری کوششوں کو مجموعی طور پر Boost دینے کے لئے ان میں شدت اور تیزی پیدا کرنے کے لئے یہ صد سالہ جوبلی منانے کا منصوبہ قائم کیا گیا ہے۔اس لئے میں ایک ایسی کمیٹی بناؤں گا، جو ان میں تعاون پیدا کرے گی۔اور جو اصل مقصد ہے کہ کوششوں میں شدت اور تیزی پیدا کی جائے ، اس کے حصول کے لئے وہ کمیٹی اتنا تعاون پیدا کر دے گی کہ ایک کا دوسرے سے فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔173