تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 174
خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم آپ لوگوں کو سمجھانے کے لئے میں اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔ہم نے اپنے منصوبہ میں اشاعت علوم قرآن کے عنوان کے ماتحت تراجم قرآن کی اشاعت کی ایک شق رکھی تھی۔میں نے سارے حالات سمجھتے ہوئے علی وجہ البصیرت تراجم قرآن کی اس شق میں فرانسیسی کا ترجمہ رکھا۔اگرچہ فرانسیسی کا ترجمہ اس منصوبے کے اعلان سے پہلے ہو چکا تھا اور میرا خیال ہے کہ Revision بھی ہو چکی ہے اور پرنٹ بھی شروع ہے۔لیکن میں نے اس کو اس منصوبے کا حصہ بنایا۔اور ہے دراصل وہ اسی منصوبے کا حصہ۔کیونکہ اس کے طبع ہونے کے بعد پھر اس کی اشاعت وغیرہ میں بہت سارے حصوں میں ہمارا یہ منصو بہ بھی شامل ہو جائے گا۔اسی طرح روسی ، سپینش اور اٹالین تراجم ہیں، جن کی نظر ثانی ہونے والی ہے۔ان کے مسودے موجود ہیں۔ان کو بھی میں نے اس منصوبے کا حصہ بنایا ہے۔اس لئے کہ اس منصوبے نے سارے کاموں میں شدت اور تیزی پیدا کرنی ہے۔مریخ اور چاند پر جانے والے جو راکٹ ہیں، ان میں بھی BOOSTER ( بوسٹر ) لگائے ہوئے ہیں تو یہ راکٹ جو نوع انسانی کو اجتماعی طور پر ساتویں آسمان پر پہنچانے والے ہیں، ان کے اندر یہ بوسٹر کا کام دینے والا منصوبہ ہے۔پس سب کام اکٹھے ہو جائیں گے۔جو بکھری ہوئی چیزیں ہیں، ان کے اندر ایک تعاون پیدا ہو گا۔اور زیادہ CO-OPERATION اور COORDINATION پیدا ہوگی۔اور باہمی طور پر کام چلیں گے۔اور ایسا ہو جائے گا کہ ہر تنظیم کا کام نمایاں طور پر ایک دوسرے کے ممدو معاون ہوگا۔اور نتیجه یه چیز منصوبہ میں مد و معاون ہوگی۔اور ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل سے اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں اور ان روحانی ورزشوں کے نتیجہ میں ، جن کی طرف میں نے آپ کو توجہ دلائی ہے، جو بلی سال میں اس چیز کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھ لیں گے۔اور اپنے اس مقصد کو پانے میں کامیاب ہو جا ئیں گے، جسے ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ میں نے بڑا سوچا اور دعائیں کیں۔اور اس کے بعد میں نے جلسہ سالانہ پر یہ اعلان کیا کہ اس منصوبہ کا تعلق صرف صد سالہ جوبلی منانے سے نہیں ہے۔صرف یہ مقصد نہیں ہے کہ سوسال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکرانے کے طور پر یہ جو بلی منائیں گے۔بلکہ اس کے دو حصے ہیں۔ایک یہ کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اور اس کا شکر کرتے ہوئے ، اپنے اسلامی رنگ میں، جس میں نمائش نہیں ہو گئی ، جس میں فخر اور تکبر کا اظہار نہیں ہوگا، بلکہ عاجزی کا اظہار ہوگا۔شکر اور حمد کرنے کے لئے وہ سال منانا ہے۔( نو، دس مہینے، جتنا بھی وہ وقت بنے۔) اس کے علاوہ میں نے ایک فقرہ یہ بولا 174