تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 979 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 979

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء ہے۔اس لئے کہ لندن سے وہاں فون تو ہو جاتا ہے۔لیکن اس پر خرچ زیادہ آتا ہے۔اسی طرح فی الحال افریقہ کے ایک یا دو ملکوں میں بھی انتظام کرنا پڑے گا اور اگر ممکن ہوا تو انڈونیشیا میں بھی انتظام کرنا پڑے گا۔پھر ہم اپنی جماعتوں کے 50 فیصد حصے تک جماعتی خبریں پہنچا سکتے ہیں۔یہ انتظام کو بہت مشکل ہے لیکن ہے بڑا ضروری۔آپ کو علم ہے کہ بیرونی جماعتوں کے احمدیوں کے جذبات کی کیا کیفیت ہے۔خصوصاً افریقہ کی جماعتوں کے جذبات کا یہ عالم ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے کہ پانچ ہزار میل دور بیٹھے ہوئے لوگ نہ مرکز میں کبھی آئے۔پہلی مرتبہ 70ء میں میں ان کے پاس گیا۔اس سے پہلے نہ ان کی خلیفہ وقت سے کبھی ملاقات ہوئی۔مگر جب وہ ملتے تھے تو ہاتھ نہیں چھوڑتے تھے۔کئی دفعہ تو مجھے یہ خطرہ محسوس ہوتا تھا کہ کہیں میرے ہاتھ کو موچ نہ آجائے۔کیونکہ بعد میں آنے والا آدمی پہلے آدمی سے فرط جذبات میں زبردستی ہاتھ چھڑانے کی کوشش کرتا تھا۔وہ لوگ بڑے مخلص ہیں۔گوان کی تربیت کا وہ معیار نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں۔یہاں بھی یہی حال ہے۔اس لئے سب جماعت احمدیہ کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ ان کا وہ معیار نہیں ہے۔جس تک وہ پہنچ سکتے ہیں کیونکہ انسان پر ترقی کے دروازے تو کبھی بند نہیں ہوتے۔روحانی رفعتیں تو ملتی رہتی ہیں۔البتہ یہ غیر محدود حرکت کا تقاضا کرتی ہیں۔بہر حال خالی الفضل یا تحریک جدید کا بلیٹن ہی نہیں بلکہ ٹیلی پرنٹنگ کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔اس سال پھر جلسہ سالانہ کے دنوں میں خاص طور پر وقت لیا جاسکتا ہے۔اس طرح روز کے روز ایک مقررہ وقت پر چند گھنٹوں کے اندراندر یومیہ روئید ادلندن پہنچ جائے گی۔امریکہ پہنچ جائے گی ، مغربی افریقہ پہنچ جائے گی اور انڈونیشیا پہنچ جائے گی۔پھر وہ آگے اپنی اپنی جماعتوں میں خبریں بھجوائیں گے۔پس فی الحال ٹیلی پرنٹنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔کیونکہ یہ بات بڑی معقول ہے افسوس ہے کہ اس کا پہلے خیال کیوں نہیں آیا۔جلسہ سالانہ پر تو ایک لحاظ سے نمائندے آتے ہیں۔ساری جماعت تو نہیں آتی مثلاً کراچی ہے۔وہاں سے ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر 800 آدمی شامل ہوئے تھے۔حالانکہ جمعہ کے دن احمد یہ حال میں 2000 ہزار مردو زن نماز پڑھتے ہیں۔اس کے علاوہ ڈرگ روڈ پر بھی جمعہ نماز ہوتی ہے۔بالعموم 60 فیصد دوست نماز جمعہ پر آتے ہیں اور یہ میں نے مثال کے طور پر بہت اچھی جماعت کی ہے۔جس میں سے اتنی دور سے سات آٹھ سو کا جلسہ سالانہ میں آجانا بڑی اچھی بات ہے۔اس ایک جماعت سے ساتواں آٹھواں حصہ جلسہ سالانہ میں شامل ہوا۔جلسہ سالانہ میں اس دفعہ 72 ہزار مرد اور 45 ہزار مستورات تھیں۔دونوں کی مجموعی تعد ا دسوالاکھ بن جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا ندازہ یہ ہے 979