تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 978
ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم جماعت احمدیہ کا براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہو تو وہ بھی روزمرہ کی خبریں نشر نہیں کرسکتا۔کیونکہ وہاں تک خبریں پہنچانے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔البتہ ایک ہفتہ کے پروگرام ٹیپ ہو کر جائیں گے تو نشر ہو جایا کریں گے۔یہ بھی بہت فائدہ مند صورت ہے۔اس کے لئے بعض اور فرمیں ہیں یا کمپنیاں ہیں۔ان سے کیا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اس کے لئے بھی انتظام ہورہا ہے۔غرض ان ممالک میں میں نے دو چار آدمیوں کو معلومات اکھٹی کرنے پر لگایا ہوا ہے۔اس میں کوئی دقت نہیں مثلاً ٹیلی پر نٹر کے ذریعہ اخبارات کو خبر دینا ممکن ہے اس کے تین چار یونٹ پر لا کھ سوالاکھ روپیہ خرچ آجائے۔اس کے ذریعہ فوراً خبر پہنچ جایا کرے گی۔شروع میں ہفتہ میں ایک دن کر سکتے ہیں پھر اس سے بڑھ سکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو روزانہ بھی وقت دے دیتے ہیں۔پھر ٹیلی پرنٹنگ کے دوحصے ہیں۔ایک وہ ہے، جس کا تعلق صرف اخبارات کے ساتھ ہے۔اس کا انتظام نسبتا آسان ہے۔شروع میں ہم بھی اسی کا انتظام کریں گے۔کیوں کہ ہمارالندن میں بھی اخبار ہے۔اور لندن سارے یورپ میں خبریں پہنچانے کا مرکز بن جائے گا۔لندن میں ہی اگر کوئی خبر پہنچ جائے تو پھر آگے پہنچانا بڑا آسان ہے۔یہاں سے لندن فون کرنا ہو تو اس کے لئے چوبیس گھنٹے پہلے وقت مقرر کرانا پڑتا ہے۔پھر بھی وہ بسا اوقات کہہ دیتے ہیں کہ ایک دن اور انتظار کریں۔اور وہاں اسی طرح سارے یورپ میں ڈائل کر کے فون کیا جا سکتا ہے۔جس طرح آپ ربوہ میں ایک دوسرے کو فون کرتے ہیں۔یہ بھی نہیں جس طرح ہم ربوہ سے لائکو فون کرنا چاہیں تو بسا اوقات کہہ دیا جاتا ہے کہ لائن خراب ہے۔کتنی دفعہ لاہور سے دوستوں نے مجھے فون کئے اور انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ جواب دیا گیا کہ گھر میں کوئی نہیں ہے۔یہ ہمارے دوست ہیں جن کا ہمارے ساتھ تعلق ہے۔مگر یورپ میں ایسا نہیں ہے۔وہاں تو لندن میں بیٹھ کر آپ جہاں چاہیں ڈائل کر کے فون کر سکتے ہیں۔جب میں فرینکفورٹ میں پہنچا تو وہاں پہنچتے ہی لندن سے ایک منٹ میں ملاپ ہو گیا۔اتفاقاً چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بھی وہیں تھے اور وہ بھی بڑے جذباتی ہو گئے تھے۔یہ دیکھ کر کہ جماعت کا خلیفہ وقت اسلام کی سربلندی کے لئے دورے پر باہر نکلا ہے۔وہ چونکہ کچھ دن پہلے بیمار ہے تھے۔مجھے تشویش پیدا ہو گئی کہ کہیں بیماری کی وجہ سے تو ان کی آواز کانپ نہیں رہی۔بعد میں معلوم ہوا کر نہیں واقعی فرط جذبات سے ان سے بولا نہیں جاتا تھا۔پس اگر لندن میں ہماری خبر پہنچ جائے تو پندرہ منٹ کے اندر اندر ہم سارے یورپین مشنوں کو خبریں پہنچا سکتے ہیں۔اس لئے فی الحال ایک تو انگلستان کے لئے اور دوسرا امریکہ کے لئے انتظام کرنا 978