تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 977
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء آئیں۔وہ آیا تو اس کی دماغی کیفیت یہ تھی کہ کبھی کا پی بند کرے کبھی کھولے۔وہ سمجھتا تھا کہ وہ سوال کرے گا اور میں جواب دوں گا ٹیپ ریکارڈر اس کے ساتھ تھا۔میں نے کہا کہ پتہ نہیں تم کیا سوال لکھ کر لے کر آئے ہو۔ٹیپ ریکارڈ کرنے سے پہلے ہم آپس میں تبادلہ خیال کر لیتے ہیں کہ مجھے تمہارے کن سوالوں کا جواب دینا ہے اور کن کا جواب نہیں دینا چاہئے۔پھر تم ریکار ڈ کر لینا۔وہ سر پھرا تھا، کہنے لگا اس کی کیا ضرورت ہے۔میں تو سوال لکھ کر لایا ہوا ہوں۔آپ ان کے جواب دے دیں اور بس۔ایک لمحہ کے لئے تو میری طبیعت میں انقباض پیدا ہوا۔لیکن میں نے سوچا پہلے جب کبھی کوئی کانفرنس ہوتی ہے ، اس میں سوالوں کے جواب کب خود دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خود ہی جواب سکھا دیتا ہے اب بھی خدا تعالیٰ خود ہی سکھائے گا۔میں نے کہا ٹھیک ہے تم سوال کیے جاؤ۔میں جواب دوں گا۔اس نے سوال کرنے شروع کئے اور میں نے جواب دیئے اور وہ ریکار ڈ ہو گئے۔قریباً نصف گھنٹہ تک سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔یہ لوگ اپنے آپ کو ایڈیٹنگ کا یہ حق دیتے ہیں کہ بیچ میں سے کچھ کاٹنا چاہیں تو کاٹ دیں۔وہ ہمیں جاتے ہوئے یہ کہہ گیا کہ آج فلاں وقت پر یہ انٹرویو نشر ہو گا۔غالباً ان کے ہفتہ وار پروگرام OUT LOOK میں نشر ہونا تھا۔یہاں ہم نے تار بھی دیا لیکن وہ یہاں بر وقت پہنچ نہ سکا۔لیکن دنیا کے بعض دوسرے حصوں میں لوگوں نے عادتاً اس پروگرام کو سنا۔اب دیکھو بی بی سی کا نمائندہ خود ہمارے پاس آیا اور بغیر پیسے لئے انٹرویور ریکارڈ کیا اور ساری دنیا میں نشر کیا۔اس کے اگلے ہفتے پھر نشر ہوا۔اور اس طرح دو تین دفعہ نشر ہوتا رہا۔لیکن اگر ہم کہتے تو انہوں نے ماننا نہیں تھا۔پس ایک تو گورنمنٹ کے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہیں، جن کی نوعیت دو قسم کی ہے۔ایک پرائیویٹ ہیں یا نیم پرائیویٹ ہیں اور وہ بھی ہماری باتیں دنیا تک پہنچانے سے ڈرتے ہیں۔اس وقت ہمارے لئے خبریں پہنچانے کا بہت اچھا ذریعہ ریڈیو تھایا ہے۔لیکن اس ذریعہ سے ابھی تک ہم محروم ہیں۔اس محرومی کا ثواب جماعت احمدیہ کومل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا تو انشاء اللہ اپنا بھی ایک براڈ کا سٹنگ سٹیشن لگ جائے گا۔لیکن فی الحال ہمارے ملک میں اتنی جلدی نہیں ہو گا۔کیونکہ یہاں کے حالات ہی ایسے ہیں۔کسی اور ملک میں اس کا انتظام ہو جائے گا۔نائیجیریا میں ایک چھوٹا سا اسٹیشن لگانے کی اجازت مل گئی تھی۔لیکن چھوٹا ہونے کی وجہ سے نائیجیریا کی جماعت نے اس کا لائسنس نہیں لیا۔پھر میں نے ان کو لکھا کہ یہ غلطی ہے۔چھوٹا لے لو اور بڑے کے لئے کوشش کرو۔جتنا کام ہم کر سکتے ہیں، اتنا تو کرنا چاہئے۔اسی طرح سیرالیون کو میں نے لکھا ہے کہ وہ بھی درخواست دیدیں لیکن سیرالیون اور نائیجیریا میں 977