تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 972 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 972

ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔مقابلے میں غیر ممالک کا بجٹ 6 9لاکھ قریباً ایک کروڑ روپے ہے۔اللہ تعالیٰ جتنی رحمتوں سے نوازتا ہے، اتنا ہی زیادہ اس کا شکر گزار بننے کی ذمہ داری آپڑتی ہے۔اس لئے ہمارے دل اس کی حمد سے معمور اور ہماری روح اس کے ذکر سے ہر آن مرتعش رہنی چاہئے۔کیوں کہ انسانی جذبات اور اس کے دل و دماغ کی لہلا ہٹ اور ان کی سرسبزی و شادابی کا دارو مدار خدا کے فضل پر ہے۔اور خدا کے فضلوں کو جذب کرنے کا ایک بڑا ذریعہ خدا تعالیٰ کی تسبیح وتحمید ہے۔جب کبھی خدا کا کوئی خوبصورت نظارہ سامنے آتا ہے تو حساس آنکھ وجد میں آجاتی ہے۔بہر حال ہماری روح اپنے مالک اپنے رب کی بارگاہ میں بجز و نیاز کے جذبات سے لبریز رہنی چاہئے۔" تربیتی لحاظ سے ہماری دوضرورتیں ہیں۔ایک ضرورت کو ماہرین پوری کرتے ہیں۔اس کے لئے جامعہ احمدیہ ہے۔جہاں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔ایک ہماری روزمرہ کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ہر جگہ ماہرین کی ضرورت نہیں۔البتہ اگر زیادہ تعداد میں جامعہ احمدیہ سے پاس طلبہ مل جائیں تو وہاں بھی ان کو بھجوایا جائے تو اچھا ہے۔لیکن ابھی ہم ایسا نہیں کر سکتے۔اس لئے ہماری یہ ضرورت وقف جدید پورا کرتی ہے۔عام تربیتی امور سے جماعت کو آگاہ کرتی ہے۔ہر گاؤں میں معلم ہوتا ہے۔اس کو بھی نمونہ ہونا چاہئے۔لیکن اس میں جہاں تک معلم وقف جدید اور ایک ماہر مربی کا تعلق ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔دونوں کو اعلی قسم کا نمونہ پیش کرنا چاہئے۔مربیان اور معلمین میں کئی اعلیٰ نمونہ بنتے ہیں اور کئی ٹوٹ جاتے ہیں۔یہ کمزوری انسانی زندگی کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن جس میں ایک دفعہ بال آجائے۔وہ پھر ہمارے کام کا نہیں رہتا۔اس کلیہ کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے۔کسی کو کسی کے متعلق سفارش نہیں کرنی چاہئے۔جس کے اندر بال آجاتا ہے ہے وہ بال کو دور کئے بغیر تو ٹھیک نہیں ہو سکتا۔بال کے متعلق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص میں بال آجائے اس سے جماعتی کام نہیں لینا چاہئے۔ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد سے روگردانی نہیں کر سکتے۔آپ نے فرمایا کہ جس رکابی میں بال آجائے ، اس میں کھانا نہیں کھانا چاہئے۔اب جس رکابی میں یا جس پیالے میں بال آجائے ، اس میں کھانا نہیں کھانا تو پھر جس معلم وقف جدید کی ذہنیت میں بال آجائے تو اس سے کس طرح جماعتی کام لے سکتے ہیں۔یہ غلط ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مادی دنیا کی مثال دے کر فرمایا، اسے روحانی دنیا پر چسپاں کرو۔کبھی روحانی دنیا کی مثال دے کر فرمایا، اسے مادی دنیا پر چسپاں کرو لیکن بہر حال ہمارے علم کا 972