تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 973 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 973

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء منبع اور تربیت کا منبع حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے۔اس رنگ میں بھی کہ آپ کے ذریعہ ہمیں قرآن کریم کی شکل میں شریعت حقہ کاملہ اسلامیہ عطا ہوئی۔اور اس رنگ میں بھی کہ قرآن کریم کی بہترین بنیادی اور اصولی تغییر آپ نے بیان فرما دی کہ آج جب چودہ سو سال کے بعد بھی ہم اسے دیکھتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے کہ محسن اعظم نے چودہ سو سال بعد میں پیدا ہونے والی مسلمانوں کی نئی نسلوں کی تربیت اور ان کے سکون اور آرام کا کس رنگ میں خیال رکھا۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں ہزاروں رحمتیں اور سلام ہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر۔پس احباب تحریک جدید کے چندہ کو 6 1لاکھ جمع ایک لاکھ تئیس ہزار روپے تک پہنچانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔وقف جدید کے لئے مخلص سمجھدار، عقل مند اور صاحب فراست اور جذ بہ خدمت رکھنے والے معلمین دیں۔کیونکہ عدم تربیت کی وجہ سے بعض جگہ دوستوں کی حالت ہمارے لئے پریشانی اور دکھ کا موجب بنی ہوئی ہے۔یہ حالت دور ہونی چاہیے“۔رپورٹ مجلس شورای منعقدہ 30 مارچ تا یکم اپریل 1973ء ) 973