تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 971
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء اختیار کی۔اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج جماعت کے ایک شعبہ زندگی یعنی تحریک جدید میں اندرون پاکستان کی جماعتوں کے 16 لاکھ کے مقابلے میں بیرون پاکستان کی جماعتوں نے 96 لاکھ روپے کی مالی قربانی کا وعدہ کیا ہے۔اس سے بڑی اور کیا وسعت ہوگی تاہم یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ؟ ہے۔ہماری اپنی کوششوں کا نتیجہ نہیں ہے۔اس لیے ہمارا سر تو ان کا میابیوں پر خدا کے حضور زمین کی طرف جھک رہنا چاہیے اور اس کی صفات پر پورا توکل رکھنا چاہیے۔ایک لمحہ کیلئے بھی اس کے فضلوں سے ناامید نہیں ہونا چاہیے۔خدا نے ہمیں فرمایا :۔فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ (مائده:45) لوگوں سے تم کیوں ڈرتے ہو۔تمہارے دل میں یہ خوف پیدا ہونا چاہیے کہ میرے پیار کی نظر کے غیر مستحق نہ قرار دے دیے جاؤ۔پس احباب جماعت سے میں یہ کہوں گا کہ جماعتی کاموں کو بطریق احسن سرانجام دینے کے لئے منتظمین کی ٹیم تیار کرو۔اور کوشش کرو کہ ساری جماعت ایک خاندان کی طرح اپنے مقصد کے حصول میں آگے سے آگے بڑھتی چلی جائے۔شیطان نئے نئے کپڑے دماغ میں ڈالتا ہے اور جماعت میں فتنہ یدا کرنا چاہتا ہے۔تاہم کسی اچھی تجویز کو بڑی دیانت داری کے ساتھ پیش کرنے والا شیطان کا چیلا نہیں کہلوائے گا۔لیکن بعض نا سمجھی سے کسی مخلص آدمی کے دل میں بھی شیطانی خیالات آجاتے ہیں۔ایسے دوستوں کا خیال رکھنا اور ان کی نگرانی کرنا اس خیال سے کہ ان کی وجہ سے جماعت میں کوئی خرابی پیدانہ ہو۔یہ ایک ایسا نازک کام ہے جسے احباب صرف اسی صورت میں احسن طریق پر کر سکتے ہیں جب کہ ہر حلقے کی جماعت ایک خاندان کی طرح ایک دوسرے کے بالکل قریب ہو جائے اور ان کے اندر بشاشت پیدا ہو جائے۔ہر ایک دوست بولے اور ہر ایک بات کرے۔جس طرح اچھا باپ وہ ہے جس کا بیٹا اس کا دوست ہے اور اس کی تربیت سے غافل نہیں۔اسی طرح اچھا امیر ضلع وہ ہے جسے ضلع کی جماعت کا ہر فرد اپنا بڑا بھائی سمجھے اور اس سے بے تکلف رنگ میں بات کرئے“۔دو تحریک جدید کے سلسلہ میں بہت سی دوسری باتوں کے علاوہ بنیادی بات یہ بتائی ہے کہ دیکھیں اللہ تعالیٰ کتنا رحم کرنے والا ہے۔اس جماعت پر کہ 66ء میں بیرون ملک کی جماعتوں کا ایک دھیلہ کا بھی حصہ شامل نہیں تھا اور آج کے بجٹ ( جسے آپ نے منظور کیا ہے ) میں پاکستان کے 16 لاکھ کے 971