تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 860 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 860

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم والے، جو اس کے ثمرات اور پھل ہیں، یہ درخت ہیں، انہیں کہیں کہیں نمونہ کے طور پر لگا دیں۔تا کہ دنیا دلچسپی لے تو پھر تو یہ مین نہیں بلکہ بلین کی تعداد میں دنیا اس کا مطالبہ کرے گی۔اب یہ جو انگریزی ترجمہ ہے، اس کو دیکھ کر جرمنی سے مطالبہ آگیا ہے (حالانکہ جرمن زبان میں پہلے سے ترجمہ شائع ہو چکا ہے) کہ ہمیں آپ نے کیوں نظر انداز کر دیا ؟ آپ اسی سائز میں ہمیں بھی قرآن کریم عنایت فرمائیں۔اس کا بھی انشاء اللہ انتظام ہو جائے گا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا پنا پر لیس ہو۔دو تین سال ہوئے، اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق میں نے اس کی سکیم چلائی تھی۔لیکن ہر جگہ ہمارے خلاف تعصب رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ابھی تک اس کی منظوری نہیں ہوئی۔اور اس وقت جو ملک کے حالات اچھے نہیں، اس واسطے میں خود بھی کسی کو نہیں کہنا چاہتا۔دو، تین مہینے کے بعد کہوں گا۔یہ کوئی اسی دقت نہیں ہے، پر لیس لگ جائے تو سالوں کا کام مہینوں کے اندر بلکہ بعض دفعہ ہفتوں کے اندر ہو جائے گا۔آپ یہ سوچیں اور مجھے مشورہ دیں کہ کس طرح صحیح طور پر میں اور جماعت ( میں اور جماعت ایک ہی وجود کے مختلف نام ہیں ) صحیح ہاتھوں میں اپنالٹر پچر پہنچا دیں۔میرا اندازہ ہے کہ پاکستان میں لاکھوں، لاکھوں ، لاکھوں ایسے دوست ہیں، جو بھی احمدی نہیں ہوئے۔مگر ہمارا لٹریچر پڑھنا چاہتے ہیں۔لیکن ہم ان سے واقف نہیں، اس لئے کہ ان کے ہاتھ میں ہمارا لٹریچر نہیں پہنچتا۔اور ہزاروں ایسے ہیں، جو نہیں پڑھنا چاہتے۔ان کے لئے بھی ہم دعا کریں گے اور یہ کوشش کریں گے کہ پہلے وہ پڑھنے کا جذ بہ اپنے اندر پیدا کریں، اس کے بعد پھر ہم اپنا لٹریچر دیں گے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ذاتی واقفیت پیدا کی جائے۔اب جماعت اتنی پھیل چکی ہے۔دوستوں کو ہر جگہ اپنی ذاتی واقفیت پیدا کرنی چاہئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ ہر احمدی سال میں ایک احمدی بنائے۔میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے یعنی جماعت کو ئٹہ نے دوران سال کتنے احمدی بنائے ؟ میں آپ کا نہیں کہتا۔کیونکہ وہ ایک ذاتی چیز بن جاتی ہے۔کوئٹہ کی جماعت نے ہر سال اپنے افراد کے لحاظ سے بالغ مردوں کے افراد کے لحاظ سے کتنے احمدی بنائے ہیں؟ وہ حکم تو منسوخ نہیں ہوا۔اور اس وقت تک چلتا رہے گا، جب تک اس پر عمل نہیں ہوتا۔اور اس کے بعد جاری رہے گا ( یاددہانی کروائی جاتی رہے گی ) جب تک کہ دنیا کی اکثریت احمدی نہیں ہو جاتی۔اور کوئی شخص کسی کو احمدی بنانے کے قابل ندر ہے۔کیونکہ اس وقت غیر از جماعت لوگ اتنی تعداد میں ہی نہیں ہوں گے۔دوسرا حکم آج میں آپ کو یہ دے رہا ہوں کہ ہر بالغ احمدی ذاتی طور پر پانچ سے دس ایسے دوست بنائے۔یہ نہ ہو کہ چار آدمی کہیں کہ دس دوست ہیں اور وہ دس ہی رہیں، چالیس نہ بنیں۔یا پانچ ہی رہیں 860