تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 820 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 820

ارشاد فرمودہ 16 جولائی 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کی رو سے نوع انسانی کی ہدایت کا اپنے دل میں حقیقی درد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، وہاں یہ کام ایک مضبوط اور ایثار پیشہ تنظیم اور سب سے بڑھ کر آسمانی رہنمائی کا بھی محتاج ہے۔۔۔۔۔ہماری دیکھا دیکھی ایک دفعہ از ہر یونیورسٹی کے چند فارغ التحصیل علماء سیرالیون پہنچے۔مگر ان کی سہل پسند طبیعت وہاں بھی آڑے آئی ، جلد ہی اسلام کا سارا درد کا فور ہو گیا۔ابھی لوگ ان کی ایک جھلک بھی دیکھ نہ پائے تھے کہ وہ مصر واپس لوٹ گئے۔اسی طرح یہاں کی ایک تبلیغی جماعت کے کچھ افراد کو اسلام کی تبلیغ کا جوش آیا تو وہ امریکہ تشریف لے گئے۔اور بڑے طمطراق سے حیات مسیح پرلیکچر دینے لگے۔ہمارے بعض نو مسلم امریکن دوستوں نے ان سے کہا کہ مشکل سے ہم نے عیسائیت سے نجات حاصل کر کے اسلام کی زندگی بخش تعلیم میں پناہ لی ہے، اب آپ اسلام کی بجائے الٹا عیسائیت کو سچا ثابت کر رہیں ہیں۔یہ تو اسلام کی " خدمت نہیں ہے۔چنانچہ اپنے ترکش کے اس آخری تیر کی ناکامی پر ان کا سارا جوش ٹھنڈا پڑ گیا۔اسلام کا عالمگیر غلبہ اب احمدیت کے ذریعے مقدر ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اسلام کے حق میں ہر قسم کے دلائل کے علاوہ معجزات اور قبولیت دعا کے نشانات ہمارے ہاتھ میں بطور ہتھیار دیئے ہیں۔یہی وہ ہتھیار ہیں، جن کے ذریعہ ہم اسلام کو ادیان باطلہ پر غالب کرنے میں شب و روز کوشاں ہیں۔اس میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔مطبوعه روز نامه الفضل 08 اگست 1972ء) 820