تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 819 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 819

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشاد فرمود 16 جولائی 1972ء اللہ تعالیٰ نے ہم پر اسلام کی عالمگیر تبلیغ کی عظیم الشان ذمہ داری ڈالی ہے وو ارشاد فرمودہ 16 جولائی 1972ء اللہ تعالیٰ نے ہم پر اسلام کی عالمگیر تبلیغ واشاعت کی عظیم الشان ذمہ داری ڈالی ہے۔ہماری تمام تر توجہ اس پر مرکوز رہنی چاہیے۔اور اس سے کما حقہ عہدہ براں ہونے کے لئے ہمیں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے۔اللہ تعالی نے جماعت احمدیہ کو بہت کی بشارتیں دے رکھی ہیں۔جو اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔مگر یہ خدا کے کام ہیں۔انہیں خدائے صادق و واحد پر چھوڑ دینا چاہیے۔جو ہمارے کرنے ہو " وو کے کام ہیں، انہیں خلوص نیت اور صدق دل سے انجام دینے کی پوری کوشش کرتے رہنا چاہئے۔جماعت احمدیہ کے قیام کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ اسلامی تعلیم کی روشنی میں بنی نوع انسان سے حقیقی پیار اور سچی ہمدردی کی جائے۔اور اس حسن وسلوک میں رنگ و نسل اور مذہب وملت کا کوئی امتیاز روانہ رکھا جائے۔چنانچہ براعظم افریقہ میں جماعت احمدیہ اس کا عملی مظاہرہ کر کے قرون اولیٰ کی یاد تازہ کر چکی ہے۔افریقن دوست جو سالہا سال سے عیسائیوں کے ہاتھوں استحصال اور تحقیر کا نشانہ بنے وئے تھے، احمدیت کے ذریعے اسلام کی حقانیت سے روشناس ہوئے تو ان میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی اور ان کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔چنانچہ سیرالیون کے ایک سر بر آوردہ غیر از جماعت دوست نے ، جو سابقہ حکومت میں نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں، نے ایک استقبالیہ میں اس بات کا کھلے بندوں اعتراف کیا اور کہا کہ اس صدی کے شروع میں ہم اسلام کا نام لیتے ہوئے شرماتے تھے اور اغیار کے سامنے ہمارے سر جھکے رہتے تھے۔احمدیت کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اسلام کی حقانیت کو بدلائل واضح کیا اور مخالفین اسلام کی زبانیں بند کر دیں۔اب ہمارے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔اسلام کی تبلیغ اور قرآن کریم کی اشاعت کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اس لئے اس کے لئے جہاں لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ 819