تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 821 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 821

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اگست 1972ء ہمارا فکر، تدبر، پڑھنا سننا ہونا اور جاگنا اسلام کی ترقی کے لئے وقف ہے " خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اگست 1972ء ہماری جماعت ایک ایسی جماعت ہے، جس کے دل میں یہ تڑپ ہے کہ اسلام ساری دنیا پر غالب آ جائے۔اسلام کے مقابلے میں تمام ادیان باطلہ مٹ جائیں ، سارے اندھیرے جاتے رہیں، اسلام کا نور ساری دنیا میں پھیل جائے۔لوگ اپنے اپنے کاموں میں مگن ہیں کسی کو اسلام کی اشاعت کا فکر نہیں اور نہ اسلام کا درد ہے۔یہ جماعت احمدیہ ہی ہے، جس کے دل میں اسلام کا درد ہے۔اس لئے ہمارا فکر اور ہمارا تدبر، ہمارا پڑھنا اور ہماراسنا ، ہمارا سونا اور ہمارا جا گنا اسلام کی ترقی کے لئے وقف ہے۔لیکن دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے۔دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، ملک کے حاکموں کے مقابلے میں۔دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقتور ہے، پاکستان کے مقابلہ میں۔اس لئے وہ اسے مٹانا چاہتا ہے۔غرض اس وقت کئی خیالات ہیں، جو لوگوں میں چکر لگارہے ہیں۔تاہم جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے، ہمارے پاس کچھ نہیں۔مجھے تو یہ کہتے ہوئے ذرا بھی شرمندگی نہیں ہوتی کہ میں بڑا غریب ہوں۔میں سے مراد جماعت احمدیہ ہے۔کیونکہ جماعت احمدیہ اور اس کا امام ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔بہر حال ہمارے پاس نہ کوئی سیاسی اقتدار ہے اور نہ سیاسی اقتدار کے لئے اپنے اندر کوئی دلچسپی محسوس کرتے ہیں۔نہ ہمارے پاس تلوار ہے اور نہ بندوق ہے اور نہ کوئی اور سامان ہیں۔لیکن ایک ہتھیار اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسا دیا ہے، جس کے مقابلے میں کوئی ہتھیار ٹھہر نہیں سکتا۔اور وہ دعاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا ہتھیار ہے۔انسان جب اللہ تعالیٰ کے حضور انتہائی عاجزانہ طور پر جھکتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کے لئے آتا ہے۔چودہ سو سال کی اسلامی تاریخ میں ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ مسلمانوں نے جب کبھی شکست کھائی یا دشمن سے مار کھائی یا دشمن کے ہاتھوں ذلت اٹھائی تو وہ اسلام کو چھوڑ کر اور خدا تعالیٰ سے دور ہو کر اٹھائی۔پس دوستوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ یہ ایک زبر دست ہتھیار ہے، تم اسے استعمال کرو اور بہت دعائیں کرو"۔بہر حال ہم عاجز بندے ہیں۔اور یہ حقیقت ہمارے سامنے ہے، ہم اسے بھولے تو نہیں۔اللہ تعالیٰ کے نشان دیکھنے پر ابھی اتنا زمانہ نہیں گذرا کہ ہم یہ کہیں کہ پہلوں نے نشان دیکھے تھے، ہمیں کیا معلوم 821