تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 756
خلاصہ ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد 22 تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم افریقہ کے کسی ایک ملک میں براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کے قیام پر ایک لاکھ پونڈ خرچ کا اندازہ ہے۔اس کے متعلق بھی بات چیت ہو رہی ہے۔اس کے تمام اخراجات افریقن ممالک کے ذمہ ہیں۔ہماری ایک افریقن بہن، جس نے کم و بیش 25 ہزار پونڈ کے زرکثیر سے ایک مسجد تعمیر کروائی ہے، اس نے اس کارخیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ظہار کیا ہے۔(فجزاها الله خیراً) اگر امریکی نشریات میں عیسائیت کی تبلیغ شامل ہو سکتی ہے تو اسلام کی حقانیت پر مشتمل تقریر کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی؟“ وو۔پچھلے سال افریقہ کا دورہ ختم کر کے جب میں لندن پہنچا تو وہاں ریڈیو نے میرا انٹرو یولیا اور اپنے ہفتہ وار پروگرام میں تین بار نشر کیا۔جس سے ہر احمدی کو خوشی ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر ساری دنیا میں نشر ہوتا رہا ہے۔756 ( مطبوعه روزنامه الفضل 23 اکتو برا 197 ء )