تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 707
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1970ء پر اثر ہوا۔لیکن مجھے انتہائی دکھ ہوا کہ وہ نسل، جس کے اوپر قوم کی ساری ذمہ داری پڑنے والی ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں عقل دی ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں فراست دی ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں جذبہ دیا ہے، وہ آگے نکلنے والی نسل ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ ان سے کبھی کسی نے شرافت سے بات کی ہے یا نہیں؟ میں یہ ضرور کہوں گا کہ ان کے دل میں یہ احساس ہے کہ ہم سے کسی نے کبھی شرافت سے بات نہیں کی۔اور اصل تو احساس ہوتا ہے۔پس جہاں مجھے تھوڑی بہت خوشی ہوئی ، وہاں مجھے بڑی تکلیف بھی ہوئی۔پس یہ پیارے بچے اب آرہے ہیں اور آئیں گے۔ان کی تربیت انصار اللہ کا کام ہے۔یہ کام میں نے خدام الاحمدیہ کے سپردنہیں کیا۔اس طرف توجہ دینی چاہیے۔دفتر سوم کے چندے کی فی کس اوسط 13 سے 15 تک پہنچ گئی ہے، یہ خوشکن ہے۔لیکن 20 تک ان کو پہنچنا چاہیے اور اس سال پہنچنا چاہیے۔انصار اللہ ہر جگہ جائزہ لیں اور اپنی تھوڑی سی بستیاں ترک کر دیں تو زیادہ اچھا ہے۔حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں۔مثلاً افریقہ ہے۔یہ بات بھی ضمنا ہے۔خوشخبری ہے، اس لئے آپ کو سنا دیتا ہوں۔جو ہماری آگے بڑھوں کی سکیم نصرت جہاں ریز روفنڈ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے، اس کے ماتحت ہمارے پہلے ڈاکٹر نے غانا میں جا کر کام شروع کر دیا ہے۔الحمد الله۔اور زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ جس جگہ انہوں نے کام شروع کیا ہے، وہاں ان کو رہائش کے لئے مکان اور کلینک کے لئے اتنا بڑا مکان، جسے حکومت نے بھی مان لیا ہے کہ یہ ٹھیک ہے، وہ ایک ایسے پیرا ماؤنٹ چیف نے عطا کیا ہے، ہم اس کے بڑے ممنون ہیں ) جو بھی احمدی نہیں ہے۔اس قسم کے حالات ہیں۔وہ تو میں ہم سے تعاون کر رہی ہیں۔کئی اور قومیں ہیں، جو ہم سے حسد کر رہی ہیں۔ہمیں حسد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔جو قومیں ہم سے تعاون کر رہی ہیں، وہ اس بات کی اہل ہیں، ان کا یہ حق ہے کہ ہم ان کی خدمت کے لئے وہ سب کچھ کریں، جو ہمارے بس میں ہے۔اس طرح وہاں بہت سارے وعدہ کئے گئے ہیں۔عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔پیرا ماؤنٹ چیف نے بہت بڑا ہال کلینک کھولنے کے لئے دے دیا ہے۔دراصل غانا کی حکومت کچھ نخرے دکھا رہی ہے کہ پہلے ان سے کلینک کے لئے مکان کی approval ( اپروول ) لو۔اور یہ کرو اور وہ کرو۔مگر یہ ہال اتنا بڑا تھا کہ حکومت غانا کو کوئی اعتراض پیدا نہیں ہوا اور ڈاکٹر بھی جارہے ہیں۔غرض یہ بات ضمناً بھی ہے اور اس کا تعلق بھی ہے۔یہ جو اگلی نسل ہمارے اندر شامل ہو رہی ہے اور بڑی تعداد میں شامل ہو رہی ہے، اس کی تربیت کی رفتار پہلے کی نسبت زیادہ ہونی چاہیے۔تا کہ یہ اپنی ذمہ داریاں نباہنے کے زیادہ قابل ہو جائیں۔کیونکہ جب کام بڑھ گیا تو بہر حال ہمیں ادھر ادھر سے اور 707