تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 679
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 04 ستمبر 1970ء خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنے سچائی کے نو راور اپنے دلائل اور نشانوں کی روسے سب کا منہ بند کر دیں گئے۔(تذکرہ ایڈیشن چهارم صفحه 517) یہ بڑی زبر دست بشارتیں ہیں، جو احمدیت کے ذریعہ اسلام کو تمام دنیا میں غالب کرنے کے کام سے تعلق رکھتی ہیں۔یعنی پختگی ایمان اور آسمانی نشانوں کے ساتھ تمام دنیا پر غالب آنا۔انسانی حقیقت کیا ہے، بڑائی کی ضرورت نہیں۔اتنا کہہ دیتا ہوں کہ جماعت نے میری قبولیت دعا کے ہزاروں نشان دیکھے ہیں۔بعض کو میں بیان کر دیتا ہوں اور بعض کے متعلق اعلان نہیں کرتا۔لیکن اگر ہم نہیں کرتے تو ان کو کرنا چاہئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بشارت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نشان جماعت کے ساتھ رہے گا۔اگر ہمارے پاس انہیں آسمانی نشان نظر نہیں آتا تو ان کے پاس ہونا چاہئے۔ورنہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ جھوٹا ثابت ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کا سچا ہے۔ہم اس بحث میں نہیں پڑتے کہ ان کے پاس نشان ہے یا نہیں؟ لیکن ان کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کے پاس نشان ہے۔ہم سچائی کے نو ر اور اپنے دلائل اور نشانوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیل میں پیش کریں گے۔البتہ سچائی کے نور کی وضاحت مجھے کرنی پڑے گی۔کیونکہ ممکن ہے، کوئی اس کو نہ سمجھ سکا ہو۔سچائی کے نور کا مطلب یہ ہے کہ نورانی زندگی حاصل ہوگی۔یہ بڑی زبردست دلیل ہے۔اس واسطے اپنی تربیت کی فکر کرنی چاہئے۔ایک تربیت یافتہ وجود سچائی کے نور کو اپنے وجود سے ظاہر کرتا ہے اور وہ یہ بتارہا ہوتا ہے، اس نے خدا کے لئے اس کے احکام کی پیروی کرتے ہوئے ، اپنی زندگی کے دن گزارے ہیں اور گزار رہا ہے۔یہ سچائی کا نور انسان کے جسم سے پھوٹ پھوٹ کر نکلتا ہے۔اب وہاں افریقہ میں یا دوسری جگہوں پر جو ہمارے مبلغین گئے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کی عزت اس وجہ سے غیروں کے دل میں ڈالی ہے کہ ان کے وجود سے غیروں نے نور کی کرنیں نکلتی دیکھیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے یہ فرمایا ہے کہ تربیت کے لحاظ سے جماعت اپنے بلند مقام پر قائم رہے گی۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ چندلوگوں کے علاوہ باقی جماعت بڑے بلند مقام پر قائم ہے۔اور دوسرے دلائل میں بھی ان کا کوئی مقابلہ کر سکتا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے دلائل ایک بڑا سمندر ہے، جو قیامت تک 679