تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 678
خطبہ جمعہ فرمود 04 ستمبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم صلی اللہ علیہ وسلم کا فر ہیں، ہم اسے مسلمان سمجھنے لگ جائیں۔میں نے اسے جب یہ مسئلہ سمجھایا تو وہ کہنے لگے کہ اب مجھے سمجھ آگئی ہے۔اس وقت تو اس نے بیعت نہیں کی تھی مگر بعد میں اس نے بیعت کر لی۔پس سچی بات یہی ہے۔اس لئے آپ بھی تیزی نہ دکھایا کریں۔کسی کلمہ گوکو کافر کہنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔لیکن جو کلمہ گو کو کا فرکہتا ہے، اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فر کہہ چکے ہیں۔ہمیں کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے مطابق خود ہی کا فر بن گیا۔آپ میں نہ اتنی طاقت ہے اور نہ اتنی بزرگی ہے کہ کسی کو کا فرکہہ سکیں۔لیکن آپ میں اتنی جرات بھی نہیں ہونی چاہئے کہ جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فر ہیں، آپ اسے مسلمان سمجھنے لگ جائیں۔یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف شوخی ہے۔بہر حال یہ کفر بازیاں سب ختم ہو جائیں گی۔ہم اس بات سے خوش ہیں۔ہمیں اس بات پر رونا نہیں کہ آج ایک دنیا جو ہے، اس گند میں پھنسی ہوئی ہے، ایک دوسرے کو کافر کہہ رہی ہے، ہمیں اس کی پرواہ ہی کوئی نہیں۔کیونکہ ہمارے لئے جو راہ مقرر ہے، ہم اس پر گامزن ہیں۔اور ہم خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بشارت دی ہے کہ یہ تمام فرقے ، جو ایک دوسرے کو کافر کہہ رہے ہیں ، وہ ہدایت کو پالیں گے اور وہ ایک روشنی اور صداقت اور اسلام کے حسین چہرہ کو دیکھ لیں گے اور اسلام کے جھنڈے تلے آکر جمع ہو جائیں گے۔ہم اس بات سے خوش ہیں کہ کفر بازیاں ختم ہو جائیں گی۔اس دن تک پتہ نہیں کون زندہ رہتا ہے اور کون نہیں؟ جس دن جماعت احمدیہ کو یہ حکم دینا پڑے گا کہ اس گند کے نقش مٹادو۔یعنی اس قسم کی کتابیں لائبریریوں سے نکال کر جلا دی جائیں گی، جن میں بریلویوں نے دیوبندیوں اور دیوبندیوں نے بریلویوں پر اور اسی طرح جتنے فرقے ہیں ، انہوں نے ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگائے ہیں۔اب تو سیاسی فتوے بھی ان میں شامل ہو گئے ہیں، وہ بھی جلا دیے جائیں گے۔دنیا ان کو بھول جائے گی۔اس واسطے بھول جائے گی کہ ان کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔پیار کو یادرکھنے کی ضرورت ہوگی۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ پیار کریں گے۔دشمنی اور حقارت اور غصہ اور غلط طعنے اور کفر کے فتوے یہ سب کے سب قصہ پارینہ بن جائیں گے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ بشارت ملی۔اور یہ قوی بشارت ہے۔یعنی ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام مسلمانوں کو دین واحد پر جمع کریں۔آپ فرماتے ہیں کہ یہ ہو کر رہے گا۔یہ ہو نہیں سکتا کہ یہ پیشگوئی پوری نہ ہو۔ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اس بشارت کے پورا ہونے کے راستہ میں روک نہیں بن سکتیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔678