تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 657
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء کے لیبل کا تعلق ہے، اب یورپ بھی عیسائی نہیں رہا، جو کسی زمانے میں ہوا کرتا تھا۔جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، ایک انگریز صحافی کے ایک سوال کے جواب میں، میں نے اسے بتایا تھا کہ تمہارے گرجے کے سامنے For Sale کا بورڈ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری نئی پود عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔لیکن ان پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔اب ویسٹ افریقہ میں عیسائی بڑا زور لگا رہے ہیں کہ وہاں وہ کامیاب ہو جائیں۔کیونکہ ان کو یہ نظر آ رہا ہے کہ یہ قو میں جس مذہب میں چلی گئیں، دنیا میں اس کا بڑا اثر ہوگا۔اور یورپ سے وہ مایوس ہو ہی چکے ہیں۔انگلستان سے وہ مایوس ہو چکے ہیں، امریکہ سے وہ مایوس ہو چکے ہیں ،صرف لیبل ہے۔الا ماشاء الله۔بعض لوگ دیانتداری سے عیسائیت پر ایمان رکھنے والے بھی ہوں گے لیکن ان کی تعداد نسبتاً بہت کم ہے، لیبل والا حصہ بہت زیادہ ہے۔اس لئے اب افریقہ میں عیسائیت کے ساتھ ہماری جنگ ہو رہی ہے۔اگر ہم جنگ جیت جائیں تو دوسرے ممالک میں، جو عیسائیت کے لیبل والے ہیں ، ان میں بھی جیت جائیں گے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عظیم نعرہ لگایا تھا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (الكهف : 111) مسلمان اس کو بھول گئے۔اتنے بڑے نبی کی زبان مبارک سے یہ نعرہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔یہ بہت عظیم نعرہ ہے۔فرمایا۔میں تمہارے جیسا انسان اور تم میرے جیسے انسان ہو۔بحیثیت انسان ہم سب برابر ہیں۔یہ نعرہ اس وقت ہم احمدیوں کا نعرہ ہے۔غیر احمدیوں کا تو یہ نعرہ نہیں ہے۔کیونکہ انہیں آپس میں بھی ایک دوسرے سے نفرت اور حقارت ہے۔بڑا دکھ ہوتا ہے۔لیکن ہمارے اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی جھگڑا نہیں۔گو منافق ضرور ہیں۔"" ( مطبوعہ روزنامہ 19 اپریل 1972ء)۔۔۔بہر حال افریقہ میں بہت سی باتیں غور طلب ہیں۔ہم نے عملی زندگی میں مساوات کو قائم کرنا ہے۔مثلاً وہاں غانا میں شیطان نے آٹھ ، دس مخلص احمدیوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ اب ہمارا افریقن غانین ربوہ جا کر شاہد کی ڈگری لے کر آیا ہے، آٹھ ، دس سال وہاں پڑھا ہے، اس کو ہمارے ملک کا انچارج بننا چاہئے۔مشنری انچارج اس افریقن مبلغ کو ہونا چاہیے۔ایک پاکستانی کو کیوں انچارج بنا دیا ہے؟ یہ بہت بڑی جماعت ہے۔میں نے بتایا ہے، پونے دولاکھ کے قریب بالغ احمدی 1960ء میں 657