تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 646 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 646

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم نے وہی مکان ، جس میں ہم چند گھنٹے کے لئے ٹھہرے تھے، معمولی سے کرایہ پر لے لیا ہے۔اور یہ اس کالونی میں واقع ہے، جو وہاں کے احمدیوں کے اشتراک سے بن رہی ہے۔نائیجیریا میں اجے بواوڈے میں ہماری ایک احمدی بہن نے پندرہ ہزار پونڈ سے زیادہ خرچ کر کے ایک جامع مسجد تعمیر کروائی ہے۔ہماری یہ بہن بڑی ہمت والی ہے۔اس نے خود کھڑے ہو کر اپنی نگرانی میں یہ مسجد بنوائی ہے۔اس نے مجھے سے کہا تھا کہ یہاں عربی کا سکول کھولیں۔اب میں نے یہاں سے اسے لکھا ہے کہ میں اجے بو اوڈے میں ہائی سکول کے علاوہ میڈیکل سنٹر بھی کھولنا چاہتا ہوں۔کیونکہ میرے نزدیک اجے بواوڑے کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ یہاں سے Bush ( بش) یعنی پیکن کا علاقہ شروع ہو جاتا ہے۔اور ان میں اسلام کی تبلیغ کی بڑی ضرورت ہے۔اب اس مخلصہ احمدی بہن کا خط آیا ہے کہ جماعت نے بڑی کوشش کی تھی ، زمین نہیں مل رہی تھی۔میں نے جماعت کی ناکامی کے بعد کوشش کر کے زمین خرید لی ہے۔اور میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں۔لیکن عربی جانے والا استادضرور بھیجیں۔کیونکہ میں اپنی باقی زندگی قرآن کریم سیکھنے میں خرچ کرنا چاہتی ہوں۔یہ دو جگہیں تو ایسی ہیں، جہاں احمدیوں نے ہیلتھ سنٹر کے لئے کوشش کی ہے۔لیکن باقی جگہوں میں دوسروں نے پیشکش کی ہے۔ایک قصبے میں غیر احمد یوں نے چار ہزار پونڈ ا کٹھے کر لئے میڈیکل سنٹر کھولنے کے لئے۔ایک دوسرے تھے میں انہوں نے اس سلسلہ میں تین ہزار پونڈ جمع کر لئے۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہم مکان بنانے کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں، آکر یہاں میڈیکل سنٹر کھولیں۔ان دس، بارہ جگہوں پر تو میری خواہش ہے کہ دو، تین مہینوں کے اندر اندر ہمارے ڈاکٹر چلے جائیں۔اور ویسے تو 40-30 یا جتنے بھی زیادہ ہیلتھ سنٹر ہو جائیں گے، اتنا ہی ہر لحاظ سے فائدہ ہے۔مثلاً اسلام کی تبلیغ کے لئے بہت بڑا فائدہ ہے ہمشن کی مضبوطی کے لحاظ سے بڑا فائدہ ہے۔" ፡፡ (مطبوعہ روز نامہ افضل 14 اپریل 1972ء)۔۔۔یہاں مولوی صاحبان تو ہمارے خلاف بولتے رہتے ہیں۔اس وقت تک اس سلسلہ میں ہمارے خلاف مولویوں کی طرف سے دو قسم کی تنقید ہو چکی ہے۔ایک مولوی صاحب نے سرگودھا میں تقریر کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ نایجیریا کے احمدیوں کو حکما رو کے کہ وہاں یہ براڈ کاسٹنگ سٹیشن نہ لگا ئیں۔مولویوں کی تنقید اس کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے۔اور دوسرے لائکپور کے مولوی صاحب ہیں، جنہوں نے یہ کہا ہے کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ کھول کر حکومت سے بڑا فراڈ کیا گیا ہے۔646