تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 645
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء جارہے ہیں۔ایک ہمارے یہ ریٹائر ڈ بریگیڈئیر احمد اور دوسرے سید غلام مجتبی صاحب۔ان ( سید غلام مجتبی صاحب) کے تو کل پنشن کے 3 سال رہتے تھے۔تو ان سے میں نے کہا کہ 3 سال کی چھٹی لیں۔کیونکہ اگر ان کی پینشن کم ہو تو یہ بھی دراصل ایک لحاظ سے جماعت کا نقصان ہے۔ان سے میں نے کہا ہے کہ 3 سال کے بعد چھ ماہ یا سال کے لئے یہاں آجائیں اور اپنا عرصہ ملازمت پورا کر کے کل پنشن پر ریٹائر ہو کر پھر وہاں چلے جائیں۔بعض ہمارے سترہ اٹھارہ سال کی سروس کے ڈاکٹر ہیں، سرحد کے۔وہ بھی بڑے مخلص ہیں۔ان سے بھی میں نے یہ کہا ہے کہ چھٹی لو۔کیونکہ ان کے پانچ، چھ سال رہتے ہیں فل پنشن میں۔3 سال گزار نے کے بعد وہ پھر یہاں آجائیں اور ان کی جگہ کسی اور کو 3 سال کے لئے بھجوا دیں گے۔پھر فل پنشن ملنے پر وہاں چلے جائیں گے۔ہم اپنی طرف سے تو چاہتے ہیں کہ پورا خیال رکھیں لیکن کام کو نقصان پہنچائے بغیر۔غرض اس وقت آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اس وقت تک اللہ تعالیٰ نے اتنا فضل کیا ہے کہ بارہ جگہوں سے ہمیں یہ پیشکش آچکی ہے کہ ابتدائی اخراجات، جسے کیپٹل انوسٹمنٹ کہتے ہیں، وہ سارے ہم برداشت کرتے ہیں، آپ یہاں ہیلتھ سنٹر کھولیں۔اور یہ پیشکش کرنے والوں میں سے بعض عیسائی پیراماؤنٹ چیف بھی ہیں اور غیر احمدی پیراماؤنٹ چیف بھی ہیں۔سیرالیون کے نارتھ میں جودو، ایک جگہ ہے۔یہاں ہمارا ایک بڑا اچھا ہائی سکول ہے۔یہاں کے ایک پیراماؤنٹ چیف کا خط حال ہی میں مجھے ابیٹ آباد میں ملا، جس میں اس نے لکھا ہے ، ہم آپ کے بڑے ممنون ہیں۔آپ نے ہمارے علاقے میں ہائی سکول کھولا اور اس وجہ سے میری چیف ڈم کا نام ہمارے ملک میں مشہور ہو گیا۔حتی کہ دنیا میں مشہور ہو گیا۔ربوہ والے بھی جانتے ہیں کو جورو کی ایک چیف ڈم ہے، جہاں یہ سکول کام کر رہا ہے۔اس شکریہ کے بعد اس نے لکھا کہ میری چیف ڈم کا خیال یہ ہے کہ اگر میرے علاقے میں کوئی آدمی بیمار ہو جائے تو اسے 30-20 میل دور جا کر میڈیکل ایڈ ملتی ہے۔اس لئے زمین میں دیتا ہوں، او پر مکان بنا کر میں دیتا ہوں، آپ یہاں ہیلتھ سنٹر کھولیں۔اور اسی قسم کی دس، بارہ پیشکشیں آچکی ہیں۔ایک جگہ تو اس غرض کے لئے ہمارے احمدیوں نے کرایہ پر مکان لے لیا ہے۔نیچی من ایک جگہ ہے اور یہ بھی غانا کے نارتھ میں ہے۔اکرہ سے 240 میل دور واقع ہے۔وہاں ہمارا مشن ہے۔بہت بڑی جماعتیں ہیں۔میں نے انہیں لکھا تھا کہ ہم یہاں ہیلتھ سنٹر کھولنا چاہتے ہیں، تم اس کا انتظام کرو۔انہوں 645