تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 647
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء اصل مقصد یہ ہے کہ یہاں کے سرمایہ دار روپیہ باہر جو اسکیں اور اس وقت تک دو کروڑ روپیہ باہر جاچکا ہے۔اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان کو فارن ایہنچ نہ دے۔اس سلسلہ میں فارن اینج نہ ہم نے مانگا ہے، نہ انہوں نے دیا ہے۔ایک دھیلہ بھی نہیں دیا۔یعنی ہمیں اس وقت تک مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ایک اور رپورٹ ہے کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ نعوذ باللہ ایک Dubious Scheme ہے۔ہے۔یہ تبلیغ کے لئے نہیں بلکہ بعض سیاسی پارٹیوں کو مدد دینے کے لئے رو پیدا کٹھا کیا جارہا ہے۔پس اس قسم کی تنقید میں ہو چکی ہیں۔ویسے ہم خوش ہیں کہ تم بولتے جاؤ، ہم کام کرتے جائیں گے۔میں نے ایک شرط لگائی ہے کہ ڈاکٹر صاحبان اسے یادرکھیں ، ہم پہلے یہاں سے جو سکول ٹیچرز بھیجتے تھے، (چنانچہ جہاں جہاں ہمارے سکول اسٹیشن ہو گئے ہیں ) وہاں ان کی ساری تنخواہیں حکومت دیتی ہے۔مثلاً سیرالیون میں اس وقت ہمارے چار سکول اس ملک میں چوٹی کے ہیں۔یعنی فری ٹاؤن میں ، بو میں، جو رو میں اور بواجے بو میں۔ہمارے جو سکول ہیں، وہ چوٹی کے سکول سمجھے جاتے ہیں۔بو سے 70 میل کے فاصلے پر نارتھ ایسٹ میں جو رد ہے اور قریباً 70 میل نارتھ ویسٹ میں بواجے بو ہے۔یہ سکول بڑے مقبول ہیں۔استادوں کی تنخواہیں اور سکول کا سارا خرچ حکومت برداشت کرتی ہے۔لیبارٹریز کو Equip کرنے کا سارا خرچ حکومت دیتی ہے۔اور وہاں ہمارے سکولوں کی لیبارٹریز اتنی اچھی ہیں کہ یہاں ہمارے انٹر میڈیٹ کا لجز کو تو چھوڑیں، اکثر گورنمنٹ ڈگری کالجز میں بھی اتنی اچھی لیبارٹریز نہیں۔یا اس قسم کا سائنس آپر یٹس نہیں ہے۔انہوں نے جاپان سے (یا جہاں سے Latest چیز تیار ہوتی ہے، وہاں سے ) منگوا کر اپنی لیبارٹریز کو مکمل کیا ہے۔اور ان کے اتنے بڑے خرچ کے باوجو د سکولوں میں پالیسی ہماری چلتی ہے۔یعنی خرچ ان کا اور پالیسی ہماری۔حکومت نے کچھ عرصہ ہوا، بعض کریچن اور غیر احمدی ٹیچر ز بھی ہمارے سکولوں میں لگادیئے تھے۔کیونکہ استادوں کی تقرری تو حکومت خود کرتی ہے۔چنانچہ جب یہ صورت پیدا ہوئی تو شروع میں ہمیں خیال تھا کہ کہیں وہ تکلیف نہ دیں لیکن اب تجربے نے ثابت کیا ہے کہ وہ بڑا تعاون کرنے والے ہیں۔ان میں سے بہت سارے احمد کی ہو گئے ہیں۔جب میں گیا ہوں تو سکول ٹیچر ز میں سے بھی بعض نے بیعت کر لی۔ایک سکول میں سولڑکوں نے بیعت کی۔ایک دوسرے سکول کے ساتھ ،ستر طلباء نے بیعت کی۔اور ایک تیسرے سکول میں سے بھی ساٹھ ستر نے بیعت کر لی لیکن بو میں وہ ایسانہ کر سکے کیونکہ جب ہم بو میں دو، تین دن کے لئے گئے تو سارا سٹاف اور جماعت کے عہد یدار انتظام وغیرہ میں لگے ہوئے تھے۔سکول کے لڑکوں کو انہوں نے کہا ہی نہیں کہ جو بیعت کرنا چاہتا ہے، وہ بیعت کرلے۔647