تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 633
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 128 اگست 1970ء کرے گا، وہ بڑے ثواب کا مستحق ہوگا، وغیرہ۔غرض سارے جتن کئے ، ہر قسم کی تدبیر کی اور نتیجہ یہ ہوا کہ ان نعروں کے درمیان وہ اکیلا اک سے ہزار نہیں بلکہ اک سے کروڑ ہونے تک پہنچ گیا۔یہ ہمارا پس منظر ہے۔نئے نعرے، نئے فتوے، نئے بازار تکفیر سجانے سے ہمیں کون ڈرا سکتا ہے؟ ہم نے اپنے بزرگوں کی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جلووں کو مشاہدہ کیا اور ہم نے اپنی عاجزانہ زندگیوں میں بھی اس کی قدرت کے جلووں کا نظارہ کیا۔دنیا کی کوئی دھمکی ، دنیا کا کوئی شور، دنیا کا کوئی منصوبہ، دنیا کی کوئی چالا کی ہمیں مرعوب نہیں کر سکتی۔اس بات کو ہم تسلیم کرتے ہیں۔اور اس کے اظہار میں کوئی باک محسوس نہیں کرتے کہ جہاں تک دنیوی سہاروں کا تعلق ہے، ہم بے سہارا ہیں اور ہمارے پاس کوئی سہارا نہیں ہے۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے دامن کو پکڑے ہوئے ہیں اور وہی ہمارا سہارا ہے۔اور اس سے بہتر نہ کوئی سہارا ہے، نہ کسی سہارے کی ہمیں ضرورت ہے۔نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيل اللہ تعالیٰ ہی ہمارا واحد سہارا ہے۔ابھی چند دن ہوئے، ایک سیاست دان میرے پاس ایبٹ آباد میں آئے۔ان کے لیڈر نے اعلان کیا تھا کہ احمدی تو کافر ہیں۔( گوانہوں نے لفظ کا فر تو استعمال نہیں کیا تھا مگر کہا کہ یہ ہماری طرح کے مسلمان نہیں ہیں۔) یہ نہ کبھی ہماری پارٹی میں داخل ہوئے ، نہ اس وقت شامل ہیں اور نہ آئندہ ہو سکتے ہیں۔نہ کبھی شامل ہوئے اور نہ اس وقت ہیں۔یہ تو ایک جھوٹ تھا، جو اسی وقت ان پھر کھل گیا۔کیونکہ بعض احمدی دوست جو سیاسی لحاظ سے ان کے ساتھی تھے ، وہ کھڑے ہو گئے اور اس سے کہا کہ یہ آپ نے کیا کہہ دیا ؟ ہم تو1 195ء سے آپ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور آپ کو پتہ ہے، ہم قادیانی ہیں۔( یہی لفظ اس نے استعمال کیا تھا۔چنانچہ وہ بڑا شرمندہ ہوا اور پھر ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگ گیا۔لیکن وہ علیحدہ بات ہے۔یہ دوست جو مجھ سے ملنے آئے تھے، ان سے میں نے کہا کہ تمہارے لیڈر نے کہا ہے کہ کوئی احمدی میری پارٹی کا مبر نہیں ہے۔اور تم آگئے ہو، میرے پاس ووٹ لینے۔میں وہ بے غیرت احمدی کہاں سے تلاش کروں گا ، جو تمہارے اس لیڈر کے اعلان کرنے کے بعد تمہیں آکر ووٹ دے دیں گے؟ اور میں نے اسے بتایا کہ مجھے کسی احمدی کو کہنے کی ضرورت نہیں۔البتہ اسے یہ پتہ لگنا چاہئے کہ تمہارے لیڈر نے یہ کہا ہے۔پھر وہ آپ ہی فیصلہ کر لے گا اور اس کا فیصلہ یہی ہوگا کیونکہ کوئی احمدی بے غیرت نہیں ہوتا۔میں نے اس سے یہ بھی کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے احمدیوں کے کا فر ہونے کا اعلان کر دیا، پتہ نہیں احمدیوں کو 633