تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 632 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 632

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1970ء اللهُ يُعْلِيْنَا ولا تعلى تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اللہ تعالیٰ ہمیں غالب کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت ہم پر غالب نہیں آسکے گی۔خدا کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ۔یعنی جماعت احمدیہ کی اکثریت، ویسے الہی سلسلوں میں کمزور ایمان والے بھی ہوتے ہیں اور منافق بھی ہوتے ہیں لیکن جماعت احمدیہ کی اکثریت اس شرط کو پورا کرنے والی ہوگی۔اور دنیا میں یہ اعلان کرنے والی ہوگی۔اللَّهُ يُعَلِينَا وَلَا تُعَلَى اللہ تعالیٰ ہمیں غالب کرے گا اور ہم پر کوئی غالب نہیں آئے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت کو اس قدر بشارتیں دی ہیں، آپ نے جماعت کی ترقیات کا اس دھڑے کے ساتھ اعلان کیا ہے، آپ نے ان منافقوں اور کمزور ایمان والوں کو بھی ڈرایا ہے۔لیکن بحیثیت جماعت کے آپ نے جماعت کو یہ تسلی بھی دی ہے کہ عاجزانہ راہوں کو تم اختیار کرتے جانا، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے تم وارث ہوتے چلے جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی ہے کہ آپ اور آپ کے نائین اور خلفاء جماعت کی اس رنگ میں تربیت کرنے کے قابل ہوں گے کہ جماعت کے لوگ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ شرط کو پورا کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بڑے ابتدائی زمانہ میں سے بشارتیں ملی تھیں، آپ فرماتے ہیں کہ جب میں اکیلا تھا اور کوئی شخص میرے سلسلہ بیعت میں ابھی داخل نہیں ہوا تھا، گو یہ صحیح ہے کہ میرے ساتھ چند دوست تھے لیکن بیعت ابھی کسی نے نہیں کی تھی ، اس وقت خدا تعالیٰ نے مجھے کہا تھا ، میں تجھے کامیاب کروں گا اور دشمن تیرے اوپر غالب نہیں آسکے گا۔اور اس وقت جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا اور بڑے بڑے علماء ظاہر نے اکٹھے ہو کر سر جوڑا اور ہلاکت کا ایک یہ منصوبہ بھی تیار کیا کہ دوسو چوٹی کے علماء ظاہر کے دستخطوں سے آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا اور اس تکفیر بازی کے نعروں میں پہلے احمدی نے بیعت کی۔آپ فرماتے ہیں کہ جب میرے خلاف یہ شور بلند ہوا، اس وقت تک بیعت کسی نے نہیں کی ہوئی تھی۔پس کفر کا فتویٰ اور تکفیر کا نعرہ پہلے لگا اور وہ پہلا شخص بعد میں ہوا، جس نے آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دیا۔اور اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کے لمس کو محسوس کرتے ہوئے ، اس کی رحمتوں کے چشموں سے جسمانی اور روحانی سیری حاصل کی۔آپ فرماتے ہیں کہ اس وقت میرے قتل کرنے کے منصوبے بنائے گئے ، مجھے ہلاک کرنے کی سکیمیں تیار کی گئیں، عوام کو میرے خلاف بھڑکا یا گیا اور اعلان کیا گیا کہ جو شخص مجھے قتل 632