تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 585 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 585

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء طرف ان کا رخ ہورہا ہے؟ غرض اس جلسہ میں جو پادری آئے ہوئے تھے، ان میں اس سارے علاقے کے کیتھولک مشنز کا انچارج بشپ بھی موجود تھا۔لیکن بیٹھا شروع میں اس طرح تھا کہ جیسے اسے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔مجبوری تھی ، شامل ہو گیا۔ایک موقع پر تقریر کے دوران میں، میں نے یہ کہا، One who was paramount prophet۔پیرا ماؤنٹ چیف ان کا محاورہ ہے، میں نے ان سے عاربیتہ لے لیا۔) یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، وہ تمہارے کان میں یہ کہہ رہے ہیں کہ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ (لحم السجدة :07) میں تمہارے جیسا انسان ہوں، تم میرے جیسے انسان ہو۔بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔تو پھر "Those who were junior to him like moses and christ۔" وہ بھی انسان ہی تھے۔اس لحاظ سے وہ تم پر کیسے برتری کا دعویٰ کر سکتے ہیں؟ وہ پادری صاحب اچھل کر بیٹھ گئے۔کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔پس میں نے ان کو بڑا شریف النفس ، سعید الفطرت اور سادہ مزاج پایا۔اور میں نے ان کو جو دیا ، وہ اسلام کا یہ پیغام تھا کہ انسان، انسان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ہر ایک سے محبت کرنی چاہئے۔اردو میں جس معنی میں محبت کا لفظ استعمال ہوتا ہے، اس معنی میں، میں اس کو استعمال کر رہا ہوں۔کیونکہ میں اردو میں بات کر رہا ہوں۔(عربی میں ایک اور معنی میں استعمال ہوتا ہے، وہ یہاں استعمال نہیں ہو سکتا۔( جس کو ہم پیار اور محبت کہتے ہیں۔اسلام کا وہ پیغام ہے، ہمدردی اور خیر خواہی اور مساوات کا کہ کوئی فرق نہیں کرنا۔اپنے آپ کو کسی دوسرے انسان سے بڑا نہیں سمجھنا۔یہ پیار میں ان کے پاس لے کر گیا تھا، یہ محبت میں ان کے پاس لے کر گیا تھا۔ہمدردی اور غم خواری اور خدمت کا یہ جذ بہ اور مساوات کا یہ اعلان میں ان کے پاس لے کر گیا تھا اور اس کے وہ حق دار تھے۔ابھی چند دن ہوئے ، مجھے عبدالوہاب ہی کا خط آیا ہے۔اس نے لکھا ہے کہ آپ نے احمدی، غیر احمدی، بڑے چھوٹے ، عیسائی اور مشرک ہر ایک سے جس قسم کی شفقت کا سلوک کیا ہے، اس کی یاد ہماری قوم کے دل سے نہیں مٹے گی۔میں نے ان کو جو جواب دیا ، وہ یہ ہے کہ جو میں نے دیا، وہ ان کا حق تھا۔ان 585