تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 498
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم پس اس کے بعد حضرت موسیٰ ہو یا حضرت عیسی علیہما السلام ، ان کو یا ان کے ماننے والوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کے بعد بھی وہ یہ کہیں کہ حضرت موسیٰ یا حضرت عیسیٰ علیہما السلام دوسرے انسانوں سے بحیثیت انسان ارفع اور اعلیٰ تھے۔میں انہیں ہمدردی و غم خواری اور پیار و محبت کی بہت سی مثالیں دیتا تھا۔جماعت احمدیہ کا عمل ان کے سامنے پیش کرتا تھا۔اپنی پچاس سالہ تاریخ ان کے رو برود ہرا تا تھا اور میں انہیں بتاتا تھا کہ یہ تو درست ہے کہ آج سے چند صدیاں قبل مسیحیت تمہارے ملک میں یہی نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئی تھی کہ ہم پیار کا Love (لو) کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔لیکن محبت کے اس پیغام کے جھنڈے ان تو پوں پر گاڑے گئے تھے، جو یورپ کی مختلف اقوام کی فوجوں کے پاس تھیں۔اور ان تو پوں کے مونہوں سے گولے برسے، پھول نہیں برسے۔اور وہ محبت کا پیغام کامیاب نہیں ہوا، نہ اسے ہونا چاہئے تھا، نہ وہ ہوسکتا تھا۔کیونکہ اس سے بہتر ، اس سے زیادہ پیارا پیغام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا کی طرف نازل ہو چکا تھا۔اب ہم تمہارے پاس محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں اور قریباً پچاس سال سے مختلف ملکوں میں تمہاری خدمت کر رہے ہیں۔اور تم میں سے ہر شخص بڑا بھی اور چھوٹا بھی ، حاکم بھی اورمحکوم بھی، رعایا بھی اور ان کے افسر بھی جانتے ہیں کہ اس پچاس سالہ تاریخ میں نہ ہم نے تمہاری سیاست میں کبھی دلچسپی لی اور ان نہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، نہ تمہارے مالوں کی طرف ہم نے حرص کی نگاہ اٹھائی تم جانتے ہو، ہم نے جو کچھ کمایا ، وہ تمہارے ملکوں ہی میں لگا دیا۔اور تم نے جو کچھ نہیں کمایا بلکہ کسی اور نے کسی اور ملک میں کمایا وہ بھی یہاں لائے اور اسے بھی تمہاری خدمت پر لگا دیا۔اس کا اس قوم پر اثر ہوتا تھا۔مثالیں تو بہت ہیں ، صرف ایک مثال میں دہراتا ہوں۔کانو میں ہمارا میڈیکل سنٹر ہے، جو چند سال سے وہاں کام کر رہا ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام اخراجات نکالنے کے بعد 15 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ یعنی 3 لاکھ سے زیادہ کی رقم بچی ہوئی تھی۔چنانچہ گزشتہ دو، ایک سال میں یہ ساری کی ساری رقم اس ہسپتال ( یعنی جو پہلے کلینک تھا۔) کی عمارت پر لگا دی گئی۔بلکہ کچھ قرض لے کر لگا دیا گیا کہ جو اس سے آمد ہوگی ، اس میں سے ایک، دو سال کے اندر واپس کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ۔شاید 20 یا 25 ہزار پاؤنڈ کی رقم لگا کر ایک خوبصورت ہسپتال بنا دیا گیا۔غرض ان ممالک میں سے ایک دھیلا نہیں نکالا۔لیکن وہ جو ہم سے پہلے محبت کا پیغام لے کر ان ممالک میں گئے تھے ، انہوں نے وہاں کچھ چھوڑا ہی نہیں۔پہلا ملک نائیجیریا تھا، جہاں میں داخل ہوا۔ایک روز میں سوچ میں تھا ، ان کے حالات پر غور کر رہا تھا۔میں نے ایک افریقن دوست سے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ تمہارے پاس سب کو 498