تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 497
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء revenge ( سویٹ ریوینج) کہہ دیا کرتا تھا۔یہ میری اپنی اصطلاح ہے لیکن مجھے پسند ہے۔اب بھی میں دو ہرا دیتا ہوں۔یہ حسین اور پیارا اور میٹھا انتقام کہ ہم تمہیں ہلاک نہیں کرنا چاہتے ، لیکن بدلہ ضرور لیں گے۔بلال کے جھنڈے تلے آ جاؤ۔تا کہ اس بلال کی وجہ سے جس پر ظلم کر کے تم انسان انسان میں فرق کرنا چاہتے تھے ، اس بلال کو ہم مثال بنا دیں، فرد اور فرد، انسان اور انسان کی تفریق کو دور کرنے کی۔جس وقت میں نے یہ واقعہ پہلی دفعہ سنایا تو اتنی خوشی کی لہر اس مجمع میں پھیل گئی کہ میرے کانوں نے وہ بھنبھناہٹ سنی ، جو خوشی کی وجہ سے فضا میں پیدا ہوئی تھی۔لوگوں نے بڑے جوش کے ساتھ والہانہ طریق پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ان میں غیر بھی تھے، پادری بھی تھے۔ایک موقع پر علاقے کے کیتھولک مشن کے سب سے بڑے پادری بھی موجود تھے۔(اللہ تعالیٰ نے وہاں جماعت احمدیہ کو اتنا رعب دیا ہے کہ پادریوں کو ہمارے جلسوں میں آنا پڑتا ہے، وہ پیچھے رہ ہی نہیں سکتے۔) لیکن کوئی توجہ نہیں تھی ، وہ بے تعلقی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے اپنے افریقن بھائیوں سے کہا کہ وہ جو سب نبیوں کا سردار تھا اور تمام بنی نوع انسان کا فخر اور سب سے اعلیٰ اور ارفع تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔جب اس نے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ( حم السجدة :07) کہ انسان ہونے کی حیثیت میں مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔میں تمہارے جیسا انسان اور تم میرے جیسے انسان۔پس وہ جو اس کے ماتحت تھے اور اس سے کم درجہ رکھتے تھے ، Those who were junior to him like moses and christ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام ان کو اور ان کے پیرؤں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ تم پر برتری کا اعلان کریں۔وہ پادری جو پہلے بے تعلقی سے بیٹھا ہوا تھا، اچھل کر بیٹھ گیا۔اور اس نے کہا کہ ہمارے اوپر یہ کیا بم گرا دیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو مخاطب کر کے یہ فرمایا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ اور جب ہم اس میٹھی آواز کو خود اپنے کانوں سے سنتے ہیں تو فرشتے ہمیں آ کر کہتے ہیں، دیکھو، تمہارا محبوب اور پیارا بنی نوع انسان کا کس قدر خیر خواہ اور مساوات کو کس رنگ میں قائم کرنے والا تھا کہ اس نے فرمایا:۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ 497