تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 491 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 491

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 09 جون 1970ء اللہ تعالیٰ ضرور دے گا۔یہ رقم بہر حال مجھے ملے گی، مجھے کوئی فکر نہیں۔وہاں مجھے اب فوری طور پر تمیں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔اور اساتذہ اس کے علاوہ ہیں۔میں نے کہا کہ یہ بھی مجھے فکر نہیں کہ یہ رضا کار واقف ملیں گے یا نہیں ملیں گے؟ یہ تو اللہ تعالیٰ کا منشا ہے، یہاں کام کیا جائے۔جس چیز کی مجھے فکر ہے اور آپ کو بھی ہونی چاہئے ، وہ یہ ہے کہ محض خدا کے حضور مال کی قربانی پیش کر دینا، کوئی چیز نہیں ، جب تک وہ مقبول نہ ہو۔اس واسطے آپ بھی دعائیں کریں اور میں بھی دعا کروں گا کہ یہ سعی مشکور ہو۔اللہ تعالٰی اس حقیر سی قربانی کو قبول فرمائے۔اس سلسلہ میں ایک چھوٹی سی بات اور بتادیتاہوں۔وہاں ایک عربی کی نظم سنائی گئی تھی۔وہ شاید کسی رپورٹ میں بھی آئی ہے۔انہوں نے خود بنائی ہے۔بڑی پیاری نظم ہے۔وہاں بچوں نے کورس کے طور پر عربی میں پڑی تھی۔اس کا ایک شعر مجھے یاد آ گیا۔بہت ہی پیاری نظم ہے۔اللہ تعالیٰ مخاطب کرتا ہے، اپنائے آدم کو يا ابن آدم المال مالي والجنته جنتي وانتم عبادی ادی ! اشترواجـ بڑی پیاری نظم ہے اور اسے پڑھنے والے بچے تھے۔بہت ہی لطف آیا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ مال بھی اس کا ، جنت بھی اس کی اور احسان اس کا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ جو میرا مال ہے، اسے خرچ کر کے میری جنت کو خرید لو۔پس میں نے ان کو کہا کہ یہ دعائیں کرو، میں بھی دعائیں کروں گا، اللہ تعالیٰ ہماری اس قربانی کو قبول کرے۔مال بھی آنا ہے اور آدمی بھی آنے ہیں، مجھے اس کی فکر نہیں۔اس کے بعد میں بیٹھ گیا تو مسجد میں ہی سترہ ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے۔پھر چوہدری صاحب نے مجھے کہا کہ بہت سے دوست جو باہر سے آنے والے ہیں، وہ جمعہ میں نہیں پہنچ سکے۔کیونکہ کام کا دن ہے۔اتوار کو ان میں سے بہت سے نئے آدمی ہوں گے، اس لئے آپ ان کو اتوار کے دن خطاب کریں۔چنانچہ وہاں بھی میں نے آدھے گھنٹے کی مختصر تقریر کی اور دس ہزار پونڈ کے وعدے وہاں ہو گئے۔اور جس وقت میں سپین گیا ہوں تو اڑھائی ہزار پونڈ ان کے پاس کیش جمع ہو گیا تھا۔لیکن ابھی وہ امانت نہیں کھلی تھی۔وہ مسجد کے فنڈ میں جمع ہورہا تھا۔ان سے میں نے کہا کہ میں نے اس طرح نہیں جاتا۔اس کا ” نصرت جہاں ریز روفنڈ“ نام رکھا ہے۔ایک، ایک پیسہ اس فنڈ میں ہونا چاہئے۔امانت کھولیں اور وہاں ساری رقم ٹرانسفر کروائیں۔491