تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 431
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرموده 24 اکتوبر 1969ء تحریک جدید کے ذمہ جو کام ہے، وہ بڑا ہی اہم اور بڑا ہی مشکل ہے خطبه جمعه فرمودہ 24 اکتوبر 1969ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔یکم نبوت ھش ۱۳۴۸ یعنی یکم نومبر 1969ء سے تحریک جدید کا نیا سال شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اور اسی پر توکل اور بھروسہ رکھتے ہوئے، جوق در توانا ہے، جو حسن و احسان کا منبع و سر چشمہ ہے، جس کی توفیق کے بغیر انسان کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا، جو اس کے فضل کو جذب کرے، ہم اپنے اس نئے سال کو شروع کریں گے۔انشاء اللہ تعالی۔تحریک جدید کا یہ سال، دفتر اول کا چھتیسواں، دفتر دوم کا چھبیسواں اور دفتر سوم کا پانچواں سال ہوگا۔گزشتہ سال میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ہم پر اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے اور ان وعدوں کے مطابق ، جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہم سے کئے تھے، ہمارے مالوں میں بڑی برکت ڈالی ہے۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے ، اس کی راہ میں اپنے اموال کو اور بھی زیادہ خرچ کریں تو اس کے فضلوں کے اور بھی زیادہ وارث بنیں گے۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم سال رواں میں سات لاکھ نوے ہزار روپے تحریک جدید کے لئے جمع نہ کر سکیں۔یہ target جو میں نے جماعت کے سامنے رکھا تھا، وہاں تک ہم نہیں پہنچ سکے۔گوگزشتہ سال کے مقابلہ میں قریباً اسی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔لیکن ابھی دولاکھ سے اوپر کا فرق ہے۔سات لاکھ نوے ہزار روپے کے مقابلہ میں جو وعدے ہوئے ہیں ، وہ چھ لاکھ بیس ہزار روپے کے ہیں۔لیکن میری طبیعت میں گھبراہٹ نہیں پیدا ہوئی۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کی غفلت کے نتیجہ میں ایسا نہیں ہوا۔بلکہ ایک اور وعدہ جماعت نے کیا ہوا تھا، جس کی ادائیگی کا زمانہ ختم ہورہا تھا اور جس کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت بھی تھی اور جس کی طرف میں نے بھی جماعت کو بار بار متوجہ کیا اوروہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے وعدوں کو پورا کرنا تھا۔چونکہ جماعت اس طرف متوجہ رہی اور جماعت نے اس میں بھی کافی مالی قربانی دی ہے، اس لئے ہمارے سامنے جو مقصود تھا کہ ہم تحریک جدید کے لئے سات لاکھ نوے ہزار 431