تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 421 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 421

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم "" اقتباس از مجلس عرفان فرموده 107اکتوبر 1969ء ہمارے مبلغ بھی تو آخر تجدید دین ہی کا کام کرتے ہیں مجلس عرفان فرمودہ 107اکتوبر 1969ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اور امتوں کو تو چھوڑو، بنی اسرائیل میں ایک وقت میں سینکڑوں، ہزاروں مجدد ہوا کرتے تھے۔پھر آپ نے فرمایا ہے کہ مجد داعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور روحانی سلسلہ جہاں سے بھی شروع ہوا ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہے۔اور مثیل موسیٰ ہونے کی حیثیت سے آیت استخلاف کے ماتحت آپ کے سلسلہ میں بھی ہزاروں، لاکھوں مجددین کا آنا ضروری تھا۔چنانچہ یہ تجدید دین کروانے والے ہر علاقہ اور ہر ملک میں آئے اور انہوں نے تجدید دین کا کام باحسن طریق ادا کیا۔نائیجیریا کے عثمان فود یو بھی مجدد تھے۔انہوں نے اپنے زمانہ میں بڑی نے نفسی سے اسلام کی اشاعت کے لئے کوشش کی ہے۔آپ صاحب کشوف ورؤیا اور صاحب الہام تھے۔اس زمانہ میں مثلاً ہمارے مبلغ ہیں، جو دنیا کے مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ہمارے کئی مبلغین ساری عمر افریقہ میں رہے ہیں۔اور بعض نے تو وہیں اپنی جان بھی دے دی ہے۔یہ مبلغ بھی تو آخر تجدید دین ہی کا کام کرتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں سینکڑوں، ہزاروں مجدد ہر وقت موجود رہتے ہیں۔بہر حال یہ بڑا غلط تخیل ہے، جو اس وقت بعض لوگوں کے دل میں پیدا ہو گیا ہے کہ اس وقت کوئی مجدد نہیں۔اور اس شیطانی خیال کو بڑی کوشش سے پھیلایا جارہا ہے۔حالانکہ بڑی عجیب بات یہ ہے کہ خلافت راشدہ تو موجود ہے، جو مجددوں کی سردار ہے، مگر مجدد کوئی نہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ سپہ سالار موجود ہے، لیکن فوج موجود نہیں۔صحابہ جنہوں نے اسلام کی اشاعت کی وہ بھی مجدد تھے۔دراصل بات یہ ہے کہ کوئی صدی بھی مجددین سے خالی نہیں رہی۔ہر صدی کے شروع میں بھی مجد در ہے ہیں، وسط میں بھی مسجد در ہے ہیں اور آخر میں بھی مجد در ہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام پر انتہائی تنزل کا زمانہ تھا، اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے مقربین اسلام میں بحر ذخار کی طرح موجود رہے ہیں۔گویا وہ تنزل کا زمانہ بھی نسبتی تنزل کا زمانہ تھا۔یہ مقر مین اپنی اپنی جگہ چھوٹی چھوٹی شمعیں جلائے 421