تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 380 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 380

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1968ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم بہر حال بڑھنے چاہیں لیکن زیادہ بڑھانے کے لئے نہیں کہوں گا۔لیکن وہ خود ہی ایک لاکھ، ایک ہزار روپیہ سے بڑھ کر ایک لاکھ، پانچ ہزار روپیہ تک پہنچ گئے ہیں۔اس کے مقابلہ میں بہت سی جماعتیں ہیں، جو اپنی قوت اور استعداد اور اگر میں یہ کہوں کہ اپنے اخلاص کے مطابق تو یہ غلط نہیں ہوگا) کے مطابق وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ان پر تحریک جدید کی اہمیت واضح نہیں ہوئی۔اگر ان مخلصین جماعت پر ان کاموں کی اہمیت کو واضح کیا جائے اور بنی نوع انسان کی ضرورت کا احساس انہیں دلایا جائے اور جو تھوڑی بہت قربانیاں انہوں نے دی ہیں یا وہ آئندہ دیں گے، ان سے جو شاندار نتیجے نکلے ہیں یا ہم اپنے رب سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ نکلیں گے، وہ ان کے سامنے رکھے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ اپنے دوسرے بھائیوں سے اس مالی قربانی میں پیچھے رہ جائیں۔دفتر تحریک جدید کو بھی اور جماعت کے دوسرے عہدیداروں کو بھی زمینداروں کے سامنے یہ با تیں رکھنی چاہیں۔اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے زمینداروں کی آمد بہت بڑھ گئی ہے۔گو بعض جگہ بعض وقتیں بھی ہیں۔لیکن اچھے پیج مل گئے ہیں، پانی کی بہتات ہے اور کھا د بھی نسبتا سہولت سے مل جاتی ہے۔اس طرح زمینداروں کی آمدنیاں دو گنا ، تین گنا، چار گنا ہوگئی ہیں۔میرے علم میں ہے کہ بعض چھوٹے چھوٹے زمینداروں کی بھی آمد پانچ پانچ گنا ہو گئی ہے۔مثلا گذشتہ سے پیوستہ سال جس کی ساری کاشت میں گندم کی ستر پچھتر من پیداوار ہوئی تھی، پچھلے سال ان کی پیداوار ساڑھے تین سو اور چار سومن کے درمیان چلی گئی۔بہر حال میرے ذاتی علم میں بعض ایسے زمیندار ہیں، جن کی آمدنیاں دو گنا، تین گنا ، چار گنا یا پانچ گنا ہوگئی ہیں۔اگر کسی زمیندار کو اب دگنی آمد ہو رہی ہے اور اس زائد آمد سے اس نے اگر پہلے تحریک جدید میں کچھ نہیں دیا تھا تو وہ اب اس چندہ میں کچھ دے۔اور اگر اس نے پہلے کم دیا تھا تو اب کچھ زیادہ دے دے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے تو ان کی فصلیں بہت زیادہ اچھی ہوسکتی ہیں۔اور اس طرح ان کی آمد اور بڑھ سکتی ہے۔اور پھر ساتھ ساتھ دعا بھی کرے۔زمینداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے کھیتوں میں جا کر ضرور دعا کیا کریں۔اور خصوصاً وہ دعا کریں، جو قرآن کریم نے سکھائی کہ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ یہ دعا جو قرآن کریم میں آتی ہے، یہ زمینداروں اور باغوں کے مالکوں کی دعا ہے۔اگر آپ یہ دعا کریں تو اللہ تعالیٰ چاہے گا کہ وہ آپ کے مال میں برکت دے، آپ کی قربانیوں میں بھی برکت دے، اور 380