تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 379
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1968ء وہ کچھ اور لوگ لے آئے گا، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائیں گے اور لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ وہ قربانیاں دینے میں تمہاری طرح سست اور نکھے اور بخیل نہیں ہوں گے۔بلکہ وہ حقائق کو سمجھیں گے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے۔پس آج تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے میں یہ اعلان بھی کرتا ہوں کہ دفتر دوم کے اخلاص کے معیار کو بڑھانے کی کوشش کی جائے اور اوسط 19 سے بڑھا کر 30 تک لے جائی جائے۔اور دفتر سوم کی تعداد بڑھانے کی بھی کوشش کی جائے اور ان کے اخلاص کے معیار کو بھی تھوڑا سا بڑھانے کی کوشش کی جائے۔تا آئندہ سال کے ہمارے وعدے اور وصولیاں ساڑھے پانچ لاکھ کی بجائے سات لاکھ نوے ہزار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں خیر و برکت ہے اور اس کی دو انگلیوں میں انسان کا دل ہے۔خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ کی انگلیاں ایسے زاویہ پر ہلیں کہ آپ کے دل خدا کی برکتوں اور اس کے نور سے بھر جائیں اور آپ کا سینہ احساس ذمہ داری سے معمور ہو جائے کہ خدا کی راہ میں آج مالی قربانی دینے کی ضرورت ہے۔تاہم بنی نوع انسان کو اس ہلاکت سے بچا سکیں ، جس سے انہیں ڈرایا گیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا کرے۔جماعت کراچی اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے دوسری جماعتوں سے آگے نکل گئی ہے۔ابھی ان کی تار مجھے ملی ہے کہ سال رواں میں ان کا وعدہ ایک لاکھ، ایک ہزار روپیہ کا تھا۔اس میں سے وہ اب تک پچانوے ہزار روپیہ جمع کر چکے ہیں اور باقی چھ ہزا روپیہ (وہ امید رکھتے ہیں کہ ) اس مہینہ کے آخر تک جمع کرلیں گے۔اگر چہ ہمارا وعدوں کا سال یکم نومبر سے شروع ہو جاتا ہے لیکن ہماری ادائیگیاں کچھ عرصہ چلتی کراچی اندود بھی اور کمی بعد تک چلتی رہتی ہیں۔لیکن جماعت احمدیہ کراچی اپنا وعدہ بھی اور ادائیگی بھی یکم نومبر سے پہلے پہلے کر دے گی۔انشاء اللہ۔اور آئندہ سال کے لئے انہوں نے ایک لاکھ، ایک ہزارو پسیہ کی بجائے ایک لاکھ، پانچ ہزار روپیہ کا وعدہ کیا ہے۔میں نے سوچا تھا کہ کراچی کی جماعت چونکہ پہلے ہی اپنے اخلاص اور قربانی میں بلند مقام پر ہے اور ان کا وعدہ ایک لاکھ ، ایک ہزاروپیہ قریباً ان کی استعداد کی انتہا تک پہنچا ہوا ہے۔میرا خیال تھا کہ اجتماع انصار اللہ میں جب میں تحریک جدید کے چندہ کے متعلق مختلف جماعتوں کے نمائندوں سے سوال کروں گا تو میں ان سے یہ نہیں کہوں گا کہ ایک لاکھ، ایک ہزار سے کچھ آگے بڑھیں؟ چند روپے تو 379