تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 319
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خلاصہ خطاب فرموده 30 اکتوبر 1967ء وقت آگیا ہے کہ ہم یورپ میں تبلیغ اسلام کی خاص جد و جہد شروع کریں خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1967ء حضرت خلیفة المسیح الثالث کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت پر جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیموں یعنی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ مجلس انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک خاص استقبالیہ تقریب حضور کے اعزاز میں دفاتر صدرانجمن احمد یہ ربوہ کے میدان میں منعقد ہوئی۔جس میں حضور نے سپاسناموں کے جواب میں ایک ایمان افروز تقریر فرمائی۔جس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اے میرے نہایت ہی پیارے بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته دل اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کے شکر سے لبریز ہے کہ اس نے ہمیں یہاں آج اکٹھا ہو کر بیٹھنے کا موقع عطا فر مایا اور مجھے توفیق بخشی کہ میں اپنے بھائیوں کے دلی جذبات سے آگاہ ہو سکوں۔یہ تقریب اس رنگ میں ایک نرالی شان رکھتی ہے کہ میرے سامنے میرے ہزاروں پیارے بھائی میزبان کی حیثیت سے نہایت محبت و اخلاص کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔آج میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو ایک اور زاویہ نگاہ سے آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ کہ دنیا اپنے رب کو بھول چکی ہے۔دعاؤں پر اسے اعتقاد نہیں رہا۔صرف اور صرف آپ ہی وہ خوش قسمت جماعت ہیں، جو دعاؤں پر زندہ یقین رکھتے ہیں۔اور دعاؤں کی قبولیت کے نتیجہ میں یہ مشاہدہ بھی کرتے ہیں کہ کس طرح ہمارا رب ہمارے ساتھ پیار اور محبت کا سلوک کرتا ہے؟ میرے اس سفر کے دوران ساری دنیا کے احمدیوں کو غیر معمولی طور پر میرے سفر کی کامیابی اور دنیا میں غلبہ اسلام کے لیے دعائیں کرنے کی توفیق ملی ہے۔دنیا کے ہر حصے سے بکثرت احباب جماعت کے خطوط مجھے ملتے رہے۔حتی کہ چھوٹے چھوٹے معصوم احمدی بچوں کے خط بھی مجھے ملے۔جن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم خاص طور پر آپ کے 319