تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 308 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 308

اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم طرح وہ آئندہ بھی پوری ہوتی رہیں گی۔ایک سلسلہ ہے بڑی اہم خبروں کا ، جو مضمون کل آپ نے سنا، وہ اپنے رنگ کا تھا۔میں نے ہر ملک میں پریس کا نفرنس میں بڑی وضاحت سے انہیں بتایا تھا کہ یہ ایک سلسلہ ہے پیش گوئیوں کا۔اور ایک دوسرے کے ساتھ وہ اس طرح بندھا ہوا ہے، جیسے ایک زنجیر کی کڑیاں ہوتی ہیں۔اور اس سلسلہ کی ہر خبر جب بتائی گئی تو دنیا نے اسے ناممکن الوقوع سمجھا اور کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔یہ خص کہاں کی باتیں کر رہا ہے؟ یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ جب یورپ کو کہا گیا کہ بعض مشرقی طاقتیں ابھرنے والی ہے، جن کو تمہیں ایک طاقت کی حیثیت سے تسلیم کرنا پڑے گا اور یورپ کے لوگ اپنی دولت ، طاقت اور سیاسی اقتدار کے گھمنڈ میں تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا با تیں ہمیں بتا رہے ہو؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ لیکن یہ بات پوری ہوگئی۔میں ان لوگوں کو یہ کہتا تھا کہ اس سلسلہ کی بعض کڑیاں پوری ہو چکی ہیں اور بعض پوری ہونے والی ہیں۔اگر میں وہ باتیں تمہارے سامنے بیان کروں، جو پوری ہو چکی ہیں تو تم کہو گے کہ آج تم آگئے ہو، ہمیں یہ بتانے کے لئے کہ جو اہم واقعات ہو چکے، وہ پیشگوئیوں کے عین مطابق ہوئے ہیں۔اگر میں اس سلسلہ کی ان کڑیوں کا ذکر تمہارے سامنے کروں کہ جو بھی پوری ہونے والی ہیں تو چونکہ وہ بھی اسی طرح غیر ممکن ہیں، جیسے پہلی تھیں، اس لئے تم کہو گے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تم سمجھو گے کہ یہ ایک پاگل ہے، جو ہمارے سامنے بیٹھا باتیں کر رہا ہے۔لیکن میں کس زبان میں تمہیں بتاؤں کہ ہلاکت کا تمہارے سروں پر کھڑی ہے۔اگر تم بیچنا چاہتے ہو تو اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور دنیا کے محسن اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانو اور قرآن کریم کی ہدایت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالو ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو غالب کرے گا اور آسمان سے فرشتوں کو نازل کر کے وہ اسے غالب کر رہا ہے۔اس نے دلوں کے اندر ایک عجیب تحریک پیدا کر دی ہے۔حضرت مسیح موعود کی ایک پیشگوئی بڑی حیران کن تھی اور وہ بڑے عجیب رنگ میں پوری ہوئی ہے۔آپ نے فرمایا تھا کہ ان قوموں تک میرے دلائل پہنچیں یانہ پہنچیں، آسمان سے فرشتوں کا نزول ہوگا اور الوہیت مسیح کے متعلق جو باتیں اور عقائد ان لوگوں کے دلوں میں ہیں، فرشتے انہیں نکال باہر پھینکے گے۔ان لوگوں کے دلوں میں حضرت مسیح کی محبت، جو شرک کی حد تک پہنچی ہوئی ہے، باقی نہیں رہے گی اور تختی صاف ہو جائے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔آپ کی کوشش کو جو اللہ تعالیٰ نے قبول کیا تو اس کا اظہار اس طرح بھی ہوا کہ ڈنمارک میں سٹیٹ چرچ ہے۔یعنی حکومت کا ہی مذہب ہے۔حکومت ہی چرچ کا انتظام کرتی ہے۔قانون ملکی یہ ہے کہ ہر بچہ جو وہاں پیدا ہوتا ہے، وہ اس چرچ کا نمبر ہوتا ہے۔یعنی ابھی بچہ کو اس دنیا کی ہوا بھی نہیں لگتی لیکن اس کو و 308