تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 307
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 21 اکتوبر 1967ء اس کو پھیلائیں۔میں نے ان اقوام کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ، تیسری عالمگیر تباہی سے ڈرایا تھا۔عبد السلام میڈسن صاحب، جو ہمارے آنریری مبلغ ہیں اور ڈنمارک ہی کے باشندہ ہیں اور مخلص احمدی ہیں، انہوں نے ڈینیش زبان میں قرآن کریم کا بھی ترجمہ کیا ہے، ان کا خط مجھے آیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے اندار کے نتیجہ میں ایک چین ری ایکشن (chain reaction) یعنی رد عمل کا ایک سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔چنانچہ انہوں نے پہلے بھی کچھ حوالے بھیجے تھے۔اب پھر انہوں نے ایک اقتباس مجھے بھجوایا ہے۔کسی پادری نے انگلستان میں یہ اعلان کیا ہے کہ اگر دنیا اس پادری کے گرد جمع نہ ہوئی اور اس کی باتوں کو اس نے تسلیم نہ کیا تو دنیا تین ماہ کے اندر اندر تھرمونیوکلیئر جنگ کے نتیجہ میں تباہ ہو جائے گی۔میں نے انہیں لکھا ہے کہ ہر ممکن ذریعہ سے اپنے ملک میں یہ اعلان کرو ( انہوں نے یہ لکھا تھا کہ ہمارے ملک میں چالیس کے قریب آدمی اس کے ساتھ ہو گئے ہیں۔اور وہاں بھی ایک شخص کھڑا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وحی کے ذریعہ بتایا ہے کہ ایسا ہو گا۔انگلستان کے پادری نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں وحی کے ذریعہ یہ خبر دی ہے۔اور ڈنمارک میں ہر ممکن ذریعہ سے لوگوں کے کانوں تک یہ بات پہنچا دو کہ یہ شخص جھوٹا ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے ہرگز یہ خبرنہیں دی اور یہ تین مہینے امن میں گزریں گے اور دنیا تباہ نہیں ہوگی۔میں نے انہیں یہ بات اس لئے لکھی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو یہ بتایا ہے کہ جس تباہی کی میں خبر دے رہا ہوں، وہ موسم بہار میں ہوگی، اگر ہوئی تو۔اگر میں اس لئے کہتا ہوں کہ انذاری پیشگوئیاں ٹل بھی جاتی ہیں۔اور اس پادری کی بتائی ہوئی مدت دسمبر میں ختم ہو جاتی ہے اور دسمبر میں موسم بہار شروع نہیں ہوتا۔حضرت مسیح موعود نے وقت کے لحاظ سے موسم بہار کی تعین بھی کی ہے۔فروری سے مئی تک کا زمانہ موسم بہار کا ہے۔ہمارے لحاظ سے بھی اور یورپ وغیرہ کے لحاظ سے بھی۔اور دوسرے آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جو شخص میرے مقابلے میں اس قسم کی پیشگوئیاں کرے گا، وہ ناکام ہوگا اور نامرادر ہے گا اور اسے شرمندہ ہونا پڑے گا۔اس لئے میں نے مکرم عبد السلام میڈسن سے کہا کہ تم اب یہ تبلیغ کرو کہ یہ شخص جس نے یہ اعلان کیا ہے کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ دنیا تین مہینہ کے اندر تھرمونیوکلیئر وار کے نتیجہ میں تباہ ہو جائے گی ،سوائے اس کے کہ وہ اس کی باتیں ماننا شروع کرے، یہ جھوٹا ہے اور غلط کہتا ہے۔تین مہینے کوئی لمبازمانہ نہیں، تین مہینے بے شک انتظار کر لو۔لیکن اس کے بعد اسلام کی طرف رجوع کرو۔حقیقت وہی ہے، جو تمہیں بتائی گئی ہے۔حقیت وہ ہی ہے، جو اسلام کے ایک عظیم جرنیل اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند نے دنیا کو بتائی۔وہ خبر یں، جس طرح پہلے پوری ہوئیں ، اسی 307