تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 267 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 267

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء پہلاٹیلیویژن آیاز یورچ میں، یہ پہلا موقع تھا۔تین آدمیوں کے سامنے، جن میں سے دو مرد تھے، ایک عورت تھی۔وہ عورت مجھے کہنے لگی کہ میں پہلے سوال و جواب کر لیتی ہوں تا کہ ہم انتخاب کر لیں کہ کون سے سوال جواب ہم ٹیلیویژن پر لائیں گے؟ پروگرام چھوٹا ہے، میں سوال زیادہ لکھ کے لائی ہوں۔تین منٹ کا پروگرام تھا۔میں نے کہا، ٹھیک ہے۔اس نے جہاں اور سوال کئے ، ایک سوال یہ بھی کیا کہ آپ ہمارے ملک میں اسلام کو پھیلائیں گے کیسے؟ فور میں نے جواب دیا دلوں کو فتح کر کئے۔اتنی خوش ہوئی وہ کہ کہنے لگی، میں یہ فقرہ ضرور ٹیلیویژن پر لانا چاہتی ہوں۔میں یہ سوال کروں؟ میں نے کہا، ٹھیک ہے۔تم سوال کرنا ، میں جواب دوں گا۔آگے لطیفہ یہ ہوا کہ کوپن ہیگن کی پریس کا نفرنس میں کسی نے پھر یہی سوال کیا۔میں نے کہا، زیورچ میں بھی یہ سوال کیا گیا تھا، جو جواب میں نے وہاں دیا، وہی جواب میں یہاں دیتا ہوں کہ دلوں کو فتح کر کے۔اس کا نفرنس میں ایک، دو عورتیں بھی تھیں نمائندہ۔اور ایک بڑی باوقار عورت۔وقار سے بیٹھی ہوئی ، جب میں نے کہا ” دلوں کو فتح کر کئے تو اسی طرح وقار سے بیٹھے بیٹھے آرام سے کہنے لگی، آپ ان دلوں کو کریں گے کیا ؟ ایک عورت کے منہ سے جب یہ فقرہ نکلا تو ایک سیکنڈ کے لئے میں بڑا پریشان ہوا۔لیکن اللہ تعالٰی ، حسب وعدہ کہ میں تیری مدد کروں گا، میری مدد کو آیا۔میں نے اسے کہا، "پیدا کرنے والے کے قدموں پہ جار کھیں گے“۔اس جواب سے تو سارے ہی صحافی جو تھے، ان پر خاموشی طاری ہوگئی۔ایک آدھا منٹ کے بعد ان کو ہوش آئی۔پھر انہوں نے آگے سوال کئے۔ہر ایک پر اس کا اثر تھا۔مگر اس عورت پر تو اتنا اثر تھا کہ وہ پچاس میل دور سے آئی ہوئی تھی، وہ وہاں ٹھہری رہی۔مغرب اور عشاء کی نمازیں ہمیں پڑھتے دیکھا۔پھر دوستوں سے گفتگو کرتی رہی اور وعدہ کر کے گئی تھی کہ لکھوں گی اور اس نے اس کے متعلق لکھا بھی۔وہ کسی ویکلی (ہفتہ وار) کی نمائندہ تھی۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جو چیز ہمارے حق میں تھی اور ان کے خلاف ، ان کے نزدیک طبائع پر اثر کرنے والی، اس کو وہ انتخاب کرتے تھے، اخبار میں شائع کرنے کے لئے ، ٹیلی ویژن میں دکھانے کے لئے اور ریڈیو پر بولنے کے لئے۔تو یہ عظیم احسان اللہ تعالیٰ نے وہاں کئے ، جن کے کئی سلسلے میں گنا چکا ہوں۔شاید پانچواں آئے گا۔ہاں ابھی ایک قصہ رہ گیا ہے کہ وہ مضمون، جواللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق اور اس کے دیئے ہوئے علم کے ماتحت میں نے یہاں تیار کیا تھا اور یورپ میں کہا گیا تھا کہ نہ سنایا جائے ، میں نے ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے وہاں نہیں سنایا تھا، لنڈن میں مجھے وہ مضمون سنانے کا موقع ملا۔پینتالیس منٹ After dinner Speech ( رات کے کھانے کے بعد ) جو انگریز کی عادت کے مطابق نہایت ہی ملکی 267