تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 192
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اگست 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ئے۔ویسے تو وہ بڑا اچھا آدمی تھا لیکن بعض آدمیوں کی طبیعت ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔اور جس وقت مئیر نے دیکھا کہ لوگ نیچے اتر آئے ہیں (سامنے کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔تو کہنے لگے، اچھا اب چلئے۔تب مجھے پتہ لگا کہ اس کے دماغ میں یہ نہیں تھا کہ میں تھکا ہوا ہوں اور آرام کروں بلکہ یہ تھا کہ میں اکیلا ہوں، سارے ساتھی وہاں بیٹھے ہیں اور موٹر چلانے والا بھی وہاں بیٹھا ہے۔کیونکہ وہاں ڈرائیور استعمال نہیں ہوتا ، سارے لوگ کاریں آپ ہی چلاتے ہیں۔پھر میں نے جماعت کو ہدایت دی کہ میرا یہ مضمون بہت تھوڑے آدمیوں نے سنا ہے، اب اسے گھر گھر پہنچاؤ اور خرچ کا اندازہ لگاؤ۔انہوں نے کہا، پچاس ہزار کا پہیوں پر کوئی ڈیڑھ سو پونڈ خرچ آئے گا۔یعنی پچاس ہزار کا پیوں پر دو ہزار روپے۔میں نے کہا، ٹھیک ہے، اگر پیسے نہیں ہیں تو میں انتظام کر دیتا ہوں۔وہ کہنے لگے ، رقم کا انتظام ہم کر چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے وہاں رہنے والے احمدیوں کو قربانی کی بڑی توفیق دی ہے۔چنانچہ چند دوستوں نے باہم مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہم اسے شائع کریں گے۔چنانچہ پچاس ہزار کا پیاں اس مضمون کی وہاں چھپ چکی ہیں۔اب میں نے ہدایت دی ہے کہ اس کا جرمن، ڈینش اور ڈچ زبانوں میں ترجمہ ہو جائے اور پھر اگر موقع ملا تو سپینش اور اٹالین میں بھی اس ترجمہ کو کروایا جائے گا اور سارے یورپ میں اسے پہنچا دیا جائے گا۔میں نے انہیں کہا کہ وقف عارضی کو جاری کرو اور واقفین سے یہ کام لو۔اسے ہر گھر میں پہنچاؤ۔اس کی تعداد کم ہے اور گھر زیادہ ہیں ، اس لئے پڑھے لکھے اور صاحب رسوخ لوگوں کی فہرست بناؤ اور ان تک اسے پہنچاؤ۔شہروں اور دیہات دونوں میں اسے تقسیم کرو۔یہ نہیں کہ شہروں میں اسے تقسیم کرو اور دیہات میں نہ کرو۔دیہات میں ابھی تک عیسائیت سے کچھ نہ کچھ پیار ضرور پایا جاتا ہے ،شہروں میں نہیں پایا جاتا۔اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اور اس نے توفیق دی تو دو، ایک خطبات میں وہاں کے واقعات اپنے رنگ میں بیان کر دوں گا۔اس نیت کے ساتھ کہ ان چیزوں کا جو نتیجہ میرے دماغ نے نکالا ہے، جب اس نتیجہ تک پہنچوں تو آپ میرے ساتھ پورا پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 27 ستمبر 1967ء) 192