تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 715
خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم حضور نے مزید فرمایا کہ:۔جن لوگوں کو دنیا نے حبشی کہہ کر ان سے نفرت کی تھی ، خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ آوازان تک پہنچادی ہے کہ اب دنیا تم سے نفرت نہیں کرے گی۔بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے طفیل عزت اور احترام کا مقام تم کو ملے گا۔یہی ہے وہ منادی، جو میں نے وہاں کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت وہ اس سے متاثر ہوئے۔حضور نے فرمایا:۔میں اس دورہ میں محبت اور مساوات، ہمدردی غمخواری اور خدمت کا پیغام لے کر افریقہ کے ممالک میں گیا تھا۔اور اللہ کے فضلوں کا منادی بن کر واپس آیا۔نہ صرف اس وقت جبکہ میں وہاں تھا، اللہ تعالیٰ نے اپنے نے شمار فضلوں سے نوازا بلکہ اب تک اس کے فضل نازل ہورہے ہیں۔Leap Forward Programme کے تحت ہم نے وہاں میڈیکل سنٹر ز اور سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے آسانیاں پیدا ہوتی جارہی ہیں“۔حضور نے نائیجیریا اور گھانا میں اس پروگرام کے بروئے کار آنے اور اس راہ میں پیدا ہونے والی بعض آسانیوں اور سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔میں تو یہ سوچتا ہوں کہ میں وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑے ڈیم یا بند کی افتتاحی تقریب کے لئے لے جایا گیا تھا۔اس بند کا افتتاح عمل میں آچکا ہے اور دریاؤں میں پانی آگیا ہے۔یہ پانی اب آگے ہی آگے بڑھتا اور پھیلتا چلا جائے گا۔یعنی میرے افریقی بھائی خدا کی راہ میں قربانیاں دیتے ہوئے، دنیا کے خطوں میں پھیل جائیں گے۔وہ ہمارے پہلو بہ پہلو اللہ تعالیٰ کی توحید اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کے جلوے قریہ قریہ محلہ محلہ اور گھر گھر لے جائیں گے۔اور دنیا کو مخاطب کر کے کہیں گے کہ تم نے ہمیں حقارت سے دیکھا اور ہمارے خلاف زبان بھی چلائی اور ہر قسم کے دکھ دیئے۔لیکن اس سلوک کے جواب میں ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کے جلوے سجا کر تمہارے پاس لائے ہیں۔تم بھی انسان ہو اور ہماری طرح کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ہماری آواز کوسنو اور اس راہ کی طرف دیکھو، جو خدا نے روشن کی ہے۔وہ ہمارے پہلو بہ پہلو آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔اور اس وقت تک دم نہ لیں گے، جب تک کہ اسلام ساری دنیا میں غالب نہ آجائے“۔715