تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 716 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 716

خلاصہ خطاب فرموده 29 اکتوبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر کے آخر میں حضور نے اس امر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ البی سلسلے سدا بہار پودوں کی مانند ہوتے ہیں، جن پر کبھی خزاں نہیں آتی ، فرمایا:۔”جماعت احمدیہ اللہ تعالی کے ہاتھ کا گایا ہوا پودا ہے، اس پر کبھی خزاں نہیں آسکتی، یہ ہمیشہ سرسبز ہی رہے گا۔چند ایک ٹہنیاں خشک تو ہو سکتی ہیں اور انہیں تراشا بھی جاسکتا ہے۔لیکن اس کی سرسبزی اور تر و تازگی میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا۔خدا تعالیٰ نے ، جس نے یہ پودا خود اپنے ہاتھ سے لگایا ہے، کہا ہے کہ میں اس کو ایک تناور درخت بناؤں گا۔یہ تو ہو کر رہے گا۔لیکن ہمیں یہ امر بھی فرموش نہیں کرنا چاہئے کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے ” میرے، تیرے لئے نہیں ہورہا۔سب کچھ ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہو رہا ہے۔ہم کسی شمار میں نہیں ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو ہر مار میں ہیں۔ہمارا تو ایک ہی فرض ہے، اور وہ یہ کہ ”میری، تیری ذمہ داری بہر حال پوری ہونی چاہئے۔غلبہ اسلام کے ضمن میں ہم پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، انہیں پورا کرنا بہر حال ضروری ہے۔اس کے بغیر ہم اپنے فرض سے سبکدوش نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو منصوبہ افریقہ کے تعلق میں مجھ پر ظاہر فرمایا ہے، اسے وہ اپنے فضل سے جلد کامیاب کرے۔ہمیں وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پھر خود ہی ہماری کوششوں میں برکت ڈالے۔تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ خوشکن نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ اسلام ساری دنیا میں غالب آ گیا ہے۔716 (مطبوع روزنامه الفضل 04 نومبر 1970ء )