تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 211
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء گے۔ان کی یہ کیفیت تھی کہ جدھر میری نظر اٹھتی تھی، وہ خوشی سے اچھلنے لگتے اور سلام کرتے۔اور ان کے سینوں سے محبت اس طرح نکل رہی تھی اور وہ اس طرح میرے سینے میں جذب ہورہی تھی کہ ہر لحظہ اللہ تعالیٰ کا فضل نظر آرہا تھا اور اس کے حضور سر جھکتا چلا جاتا تھا۔جو جماعتیں اس وقت یورپ میں ہیں، ان کے دل میں بھی اس قسم کے جذبات ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے لگائے ہوئے یہ درخت اور ان کے یہ شیریں، پھل اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی بہترین جزا دے۔کبھی یہ سوچ کر انتہائی تکلیف ہوتی ہے کہ جو درخت آپ نے لگائے تھے، ان کے یہ شریں پھل آپ نہ دیکھ سکے۔بہر حال خدا تعالیٰ کی مرضی ہی پوری ہوتی ہے اور ہم اس کی رضا پر راضی ہیں۔اسلام کے اللہ کے لئے، جو ان کا اللہ ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ، جو دنیا کے محسن اعظم ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ، جن کے ذریعہ سے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو پہنچانا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شناخت کیا اور پھر آپ کے خلفاء کے لئے جو محبت ان کے اندر پائی جاتی ہے، اس کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔یہ جنونی احمدی ہیں، جو وہاں پیدا ہو چکے ہیں، جو اپنا مال، اپنی جان، اپنا وقت، اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کے لئے اور اسلام کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہیں یکھ کر بیعت میں بڑی خوشی اور بشاشت پیدا ہوتی ہے اور اپنے رب کی بڑی ہی حمد کرنے کی طرف انسان متوجہ ہوتا ہے۔وہ بہترین مخلصین کی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں استقامت بخشے ، ان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے کیونکہ دنیا کے حالات اس وقت بہت نازک ہیں۔ایک موقع پر ایک اخباری نمائندہ نے مجھ سے پوچھا کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ یورپ میں اسلام پھیل جائے گا؟ میں نے اسے کہا، خیال کیسا؟ میں تو اس یقین پر قائم ہوں کہ یورپ میں اسلام ضرور پھیلے گا۔تم لوگ تباہی کے بعد اسلام لاتے ہو یا اسلام لا کر اس تباہی سے بچ جاتے ہو، یہ تمہارے اپنے ہاتھ میں ہے۔میری یہ خواہش ہے اور میری یہ تمنا ہے، میری یہ دعا ہے کہ تم اس تباہی سے بچ جاؤ۔اور میں اس غرض سے یہاں آیا ہوں کہ تمہیں یہ بتاؤں کہ اگر تم اپنے اللہ کی طرف، اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع نہ کرو گے تو تباہی تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔اور یہ ان پیشگوئیوں کے مطابق ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 60 سال سے زیادہ عرصہ ہوا، اپنے رب سے خبریں پا کر دنیا کے سامنے رکھی تھیں۔جب میں یہاں سے گیا ہوں، اس سے پہلے میرے دل میں بڑے زور سے یہ تحریک ہوئی تھی کہ پیشگوئیاں (انداری) موجود ہیں لیکن وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں ہیں۔ان کو دنیا کے 211