تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 210
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم زیورگ گئے ، ہیگ گئے، ہیمبرگ گئے ، پھر وہاں سے کوپن ہیگن گئے ، پھر لنڈن گئے ، پھر گلاسگو گئے۔گلاسگو سے واپسی پر تھوڑی دیر کے لئے بریڈ فورڈ ٹھہرے اور ہڈرزفیلڈ کی مخلص جماعت میں ایک گھنٹہ قیام کیا۔بریڈ فورڈ کے گرد نواحمدی جماعتیں پائی جاتی ہیں، ان جماعتوں کے دوستوں سے ملنے کا اتفاق ہوا۔لنڈن یں سارے انگلستان کے احمدی وقتاً فوقتاً جمع ہوتے تھے، ان سے ملے۔الوداع کے دن جو نظارہ لنڈن میں، میں نے دیکھا، ساری عمر اسے فراموش نہیں کر سکتا۔اس نظارہ کے بعد اپنے دل کی جو کیفیت پائی ، وہ نا قابل بیان ہے اور ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔اس نظارہ کا ایک حصہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ایک بارہ، تیرہ سال کا احمدی بچہ مسجد میں کام کیا کرتا تھا، وہ نیچے سے پیغام میرے پاس لاتا تھا اور میرا پیغام نیچے لے جاتا تھا ، جس وقت دعا ہوئی ، ساری جماعت پر رقت طاری تھی، مجھ پر بھی رقت طاری تھی۔ہم نے جہاں اپنے لئے دعا کی ، وہاں یہ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان قوموں کو ہدایت دے اور وہ اپنے پیدا کرنے والے کو پہنچانے لگیں۔دعاختم کرنے کے بعد میں آنکھیں نیچے کئے ، چند منٹ کھڑا رہا۔پھر میں نے اپنے دوستوں کو دیکھا، ان کو سلام کیا۔اسی وقت ہمیں ہوائی اڈہ پر جانا تھا۔اچانک دائیں طرف جو میری نظر اٹھی تو میں نے دیکھا کہ وہ پیارا بچہ ، جس کی عمر بمشکل بارہ تیرہ سال کی تھی ، اس وقت بھی اس کی آنکھوں سے پانی کا دریا بہہ رہا تھا۔واپسی پر ہم پیرس ٹھہرے۔وہاں ہماری ایسی جماعت نہیں ہے کہ وہ اڈہ پر آ کر ہم سے ملتی۔پھر استنبول ٹھہرے، پھر عراق ٹھہرے، پھر کراچی آگئے۔کراچی میں اور پھر راستہ بھر پاکستانی جماعتوں کے وست ملے۔ان کے چہروں کو میں نے دیکھا، مجھے انہوں نے دیکھا۔ایک ایسا جذبہ اخوت و محبت ان کے چہروں پر کھیلتا نظر آیا، جو اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا تھا، جب تک اللہ تعالیٰ اسے پیدا نہ کرے۔مجھے جھنگ کے ایک دوست نے خط لکھا کہ ایک غیر احمدی عورت آپ کے ساتھ اسی گاڑی میں سفر کر رہی تھی۔شورکوٹ میں ہماری جھنگ کی جماعت بھی پہنچی ہوئی تھی۔شور کوٹ کے ریلوے سٹیشن پر اس عورت کے منہ سے جو فقرے نکلے اور کسی احمدی نے وہ سنے، وہ یہ تھے کہ مرید تو بہت دیکھے ہیں پر اس قسم کے عقیدت مند مرید ہم نے کبھی نہیں دیکھے۔اور پیر بھی بڑے دیکھے ہیں مگر ایسا پیر بھی ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔غرض یہ اثر غیر از جماعت افراد بھی لے رہے تھے۔ملتان میں جماعت بڑی تعداد میں جمع تھی۔(شہر کی بھی اور ارد گرد کی جماعتیں بھی ) پلیٹ فارم جو بہت بڑا ہے اور وہ سب بھرا ہوا تھا۔میرا اندازہ تھا کہ پانچ ، سات سو یا ہزار احمدی افراد وہاں ضرور ہوں 210