تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 545
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1955ء مشنریوں میں ایسے لوگ موجود نہیں تھے، جو اگر دین کو چھوڑ کر دنیا کمانے لگ جاتے تو آٹھ ، نوسور و پیر ماہوار کی آمد پیدا کر لیتے۔پادری قریباً سارے کے سارے ایسے خاندانوں میں سے ہیں کہ اگر وہ دنیاوی کاموں میں لگتے تو ہزاروں روپے ماہوار تنخواہ پاتے۔لیکن انہوں نے دنیا کی بجائے دین کو تر جیح دی اور عیسائیت کی اشاعت کے لئے اپنی زندگی بسر کر دی۔ہماری جماعت کے افراد کو بھی غور کرنا چاہئے کہ وہ احمدیت کی اشاعت کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تین سو سال میں احمد بیت ساری دنیا میں پھیل جائے گی۔اگر ایک نسل کے ہیں سال بھی فرض کر لئے جائیں تو تم سمجھ سکتے ہو کہ 300 سال میں پوری پندرہ نسلیں آ جاتی ہیں۔گویا اگر ہماری پندرہ نسلیں یکے بعد دیگرے اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرتی چلی جائیں ، تب وہ کام پورا ہو سکتا ہے، جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے۔مگر کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کا یہ منشا تھا کہ اور لوگوں کی نسلیں تو اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کریں اور میری اپنی نسل وقف نہ کرے۔آخر جو شخص دوسروں سے کوئی مطالبہ کرتا ہے، اس کی اپنی نسل سب سے پہلے اس مطالبہ کی مخاطب ہوتی ہے۔لیکن اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی نسل بد عہدی کرے گی تو یقیناً خدا تعالیٰ دوسرے لوگوں میں سے اسلام کے بہادر ر اور جانثار سپاہی کھڑے کر دے گا۔چنانچہ دیکھ لو، جب ایک طرف حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایسے مشرک پیدا ہوئے ، جنہوں نے کعبہ میں بھی سینکڑوں بت رکھ دیئے تو دوسرے طرف عراق کے علاقہ میں حضرت امام ابوحنیفہ اور جنید بغدادی جیسے بزرگ پیدا ہوئے، جنہوں نے دین کی بڑی خدمت کی۔اسی طرح ایک دوسرے ملک سے حضرت معین الدین صاحب چشتی آگئے اور انہوں نے اسلام پھیلا دیا۔پس جہاں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کو توجہ دلاتا ہوں ، وہاں میں جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ تمہیں یکے بعد دیگر ے کم از کم اپنی پندرہ نسلوں کو وقف کرنا ہو گا۔لیکن تم تو ابھی سے گھبرا گئے ہو اور ابھی سے تمہارا یہ حال ہے کہ جو شخص دین کی خدمت کے لئے آتا ہے، اس کو یہ خیال آتا ہے کہ اس کا گزارہ کیسے ہوگا ؟ سیدھی بات ہے کہ روپیہ ہوگا تو گزارہ ملے گا۔اور روپیہ اسی وقت آئے گا، جب نئے احمدی بنیں گے۔تم پچاس لاکھ احمدی لے آؤ تو تمہارے گزارے خود بخود بڑھ جائیں گے۔بہرحال دنیا اس وقت اسلام کی آواز سننے کی منتظر ہے۔اور اس کے لئے ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے، جو دین کی خدمت کے لئے آئیں اور اپنی زندگیاں اس کام کے لئے وقف کریں۔اسی طرح 545