تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 544
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم دوسرالمبا سلسلہ، جس کا تاریخ سے ہمیں پتہ لگتا ہے، حضرت مسیح علیہ السلام کا ہے۔اس پر 1900 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔لیکن آپ کے ماننے والوں میں آج تک ایسے خدا کے بندے موجود ہیں، جو حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے دین کی تبلیغ کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے رہتے ہیں۔اگر چہ ان میں جہالت کے ایسے زمانے بھی آئے ، جب وہ ننگے پھرتے تھے۔اور پھر ایسے زمانے بھی آئے ، جب ان کے پاس بڑی مقدار میں دولت جمع ہوگئی۔جیسے آج کل یورپ اور امریکہ کی حالت ہے۔لیکن انہوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے پیغام کو پھیلانے کا کام ہر زمانہ میں جاری رکھا۔نہ غربت میں انہوں نے تبلیغ کو چھوڑا اور نہ امارت میں تبلیغ سے عدم توجہی کی۔نہ ماتحتی کے زمانہ میں انہوں نے اس کام کو ترک کیا اور نہ حکومت کے زمانہ میں وہ اس سے غافل ہوئے۔یہی وجہ ہے کہ 1900 سال کے عرصہ میں انہوں نے مسلمانوں سے دگنے سے بھی زیادہ عیسائی بنالئے ہیں۔اور اب بھی وہ اس کام میں برابر لگے ہوئے ہیں۔حالانکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے با قاعدہ وقف کی تحریک جاری نہیں کی صرف اس قدر کہا تھا کہ تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو“۔اور یہ کہ (مرقس باب 16 ، آیت 15 ) اپنی جان کا فکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے اور نہ اپنے بدن کا کہ کیا پہنیں گے؟ (متی باب 6 آیت 25) عیسائیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے اس حکم کو نا اور انہوں نے ساری عمر دنیا میں تبلیغ شروع کر دی۔اس کے مقابلہ میں ہمارے ہاں وقف پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا گیا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اگر کسی شخص کو پچاس روپے بھی باہر زیادہ ملتے ہوں تو وہ دنیا کی طرف جھک جاتا ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے پوتے موجود ہیں، جو آٹھ آٹھ ، نو نو سو روپیہ کی خاطر وقف سے بھاگ گئے ہیں۔پھر دوسرے لوگوں پر کوئی کیا گلا کر سکتا ہے؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ احمدیت کو دنیا میں ضرور پھیلائے گا۔اور اگر آپ کی اپنی نسل وقف سے بھاگے گی تو خدا تعالیٰ باہر والوں کو اس کی توفیق عطا فرمادے گا۔اور وہ آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیں گے۔لیکن بد قسمت ہیں، وہ لوگ جو گھر میں آئی ہوئی برکت کو چھوڑتے ہیں۔اور بدقسمت ہیں، وہ ماں باپ، جو اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ ان کالڑ کا آٹھ سو یا نوسور و پیہ ماہوار کمارہا ہے۔اور یہ نہیں سوچتے کہ وہ دین سے بھاگ گیا ہے۔کیا عیسائی 544