تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 701
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1958ء کے پریذیڈنٹ وہاں کے ہی ایک دوست ہیں، جن کا نام حاجی ابا ہے۔جو بڑی قربانی اور تبلیغ کرنے والے ہیں، ان کے ذریعہ وہاں اعلیٰ طبقہ کے لوگوں میں تبلیغ ہورہی ہے۔پچھلے سال وہاں ایک جزیرہ کا گورنر احمدی ہو گیا تھا۔مگر چونکہ اس علاقہ میں شورش بہت ہے، اس لیے چند ماہ ہوئے، اسے قتل کر دیا گیا۔انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔مگر اللہ تعالیٰ نے کچھ دنوں کے بعد ایک ڈپٹی کمشنر کو احمدی کر دیا۔اب ڈاکٹر بدرالدین صاحب نے لکھا ہے کہ حاجی ابا صاحب کور بوہ بلوا کر کچھ مدت دینی تعلیم دی جائے تا کہ وہ واپس آکر اس ملک میں تبلیغ کو زیادہ وسیع کر سکیں۔چنانچہ میں نے تحریک جدید کو ہدایت دے دی کہ ان کے یہاں بلانے کا انتظام کیا جائے۔مگر تحریک جدید والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے کہ چونکہ میں سرکاری ملازم ہوں، میں ربوہ نہیں آسکتا۔میں ایک اور نو جوان کو تیار کر کے بھجوا رہا ہوں۔جونہی اس کا پاسپورٹ بن گیا ، میں اسے پاکستان بھجوادوں گا۔اس عرصہ میں فلپائن کا ایک مخلص احمدی اسامہ نامی ( با وجود گورنمنٹ کی روکوں کے ) فلپائن سے بھاگ کر برطانوی بور نیو میں آگیا اور وہاں سے ملایا ہوتا ہوا ربوہ پہنچ گیا اور اب یہاں تعلیم حاصل کر ر ہے۔اس کی صحت کچھ خراب ہے، تحریک جدید اس کا علاج لاہور میں کروارہی ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے شفا بھی دے اور پھر اپنے ملک میں کام کرنے کی توفیق بھی دے۔(بعد کی اطلاع ہے کہ لاہور کے ڈاکٹروں نے اس کی مرض کو تشخیص نہیں کیا۔اور چونکہ وہ بیماری فلپائن میں بہت ہوتی ہے، اس لیے اسے واپس فلپائن بھجوادیا گیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اسے کیا مرض ہے؟ اور اس کا صحیح علاج ہو سکے۔) بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ وہاں کے زنانہ کالج کی کئی لڑکیاں بھی احمدی ہو گئی ہیں۔اور جو نوجوان احمدی ہوئے ہیں، ان کا بیشتر حصہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا ہے۔اور ان میں سے ایک اور نوجوان جیسا کہ حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے، ربوہ آنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن حکومت روک پیدا کر رہی ہے۔خدا کرے کہ وہ یہاں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے اور یہاں پہنچ کر اپنے ملک میں تبلیغ کرنے کے لئے کامیاب مبلغ بن جائے۔اس وقت تک وہاں احمدیوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے 351 تک پہنچ گئی ہے اور اس سال 54 افراد کی نئی بیعت آئی ہے۔امریکہ میں زیادہ تر حبشی لوگ مسلمان ہو رہے ہیں اور ان میں سے بعض نہایت ہی مخلص ثابت ہوئے ہیں۔انہوں سے اس سال اپنی سالانہ کانفرنس میں تبلیغ کرنے اور وصیت کی تحریک کو ہر احمدی تک پہنچانے کا اقرار کیا ہے۔خدا تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور احمدیت کو جلد تر اس ملک میں پھیلائے۔اس وقت 701