تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 539
تحریک جدید - ایک الہی تحر جلد سوم خطبہ جمعہ فرموده 07 اکتوبر 1955ء سلسلہ احمدیہ کا کام روپیہ سے بھی زیادہ انسانوں سے وابستہ ہے خطبہ جمعہ فرموده 07 اکتوبر 1955ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید کے لئے جماعت جتنار و پیہ دیتی ہے ، ضرورت تو اس سے بھی زیادہ روپیہ کی ہے، مگر پھر بھی کیا امیر اور کیا غریب سب لوگ اس کے لئے قربانی کر رہے ہیں۔لیکن سلسلہ احمدیہ کا کام روپیہ سے بھی زیادہ انسانوں سے وابستہ ہے۔اور انسان بھی ایسے، جو نیک اور صالح اور مخلص ہوں۔دنیا میں جب کبھی خدا تعالٰی نے کوئی سلسلہ قائم کیا ہے، اس نے اسے انسانوں سے ہی چلایا ہے اور انسانوں کے ذریعہ ہی اسے ترقی دی ہے۔چنا نچہ دیکھ لو، حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر انیس سو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ کے ماننے والوں میں اب بھی ایسے انسان پائے جاتے ہیں، جو آپ کے لائے ہوئے دین کی خاطر قربانیاں کرتے اور اس کی اشاعت کے لئے جوش رکھتے ہیں۔اس وقت صرف ایک فرقہ کی طرف سے 56000 پادری کام کر رہا ہے۔باقی فرقوں کے پادریوں کو ملائیں تو ان کی تعداد اس سے بہت زیادہ بن جاتی ہے۔اور یہ پادری بھی صرف وہی ہیں، جو غیر ممالک میں کام کر رہے ہیں۔اپنے اپنے ملک میں کام کرنے والے پادریوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔اتنے آدمیوں میں جو جوش اور اخلاص پایا جاتا ہے ، وہ صرف حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے ، پیغام کی اشاعت کے لئے ہے۔اسی طرح اسلام کی تبلیغ کے لئے ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے، جو دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیل جائیں اور اسلام کی اشاعت کریں۔پھر اس بات کی ضرورت ہے کہ اعلیٰ اخلاص، دیانت اور تقویٰ والے لوگ مرکز میں جمع ہوں اور انہیں مرکزی کاموں پر لگایا جائے۔جو کام اس وقت ہمارے سامنے ہیں، وہ اتنا اہم اور اتنا عظیم الشان ہے کہ اگر ہزاروں سال تک اتقیاء صلحاء اور علماء ایک بہت بڑی تعداد میں اس کا بوجھ اٹھانے کے لئے اپنے کندھے اس کے نیچے نہیں رکھیں گے تو یہ کام پوری طرح سرانجام نہیں دیا جا سکے گا۔اگر چند آدمی سلسلہ کی خدمت بجالانے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں تو یہ کام ممتد نہیں ہوگا اور 539