تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 406 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 406

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 19 نومبر 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم ہم ان میں سے ایک حصہ کو فارغ کر دیں گے۔ہم انہیں مجبور نہیں کریں گے کہ وہ ضرور وقف سے فارغ ہو جائیں۔ہاں اگر وہ خود فراغت چاہیں گے تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔اس کے متعلق میرا خیال ہے کہ بعد میں بعض تفصیلی قواعد بیان کردوں۔ویسے میں نے اعلان کر دیا ہوا ہے کہ اگر کسی کا ایک ہی بیٹا ہے اور اس کی زندگی وقف کی ہوئی ہے یا زیادہ بیٹے ہیں لیکن سب کی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں تو ہم اسے یا اگر زیادہ ہوں تو ان میں سے ایک حصہ کو وقف سے فارغ کر دیں گے۔لیکن ایسے لوگ جن کے لئے سہولت ہے اور وہ اپنے سب لڑکے وقف کر سکتے ہیں، ان کو خود نہیں نکالیں گے۔لیکن اگر کسی خاندان کے اکثر افراد نے زندگیاں وقف کر دی ہوں اور خاندان کو سنبھالنے میں دقت ہو تو ہم ان کے لئے یہ سہولت کر دیں گے کہ ان میں سے ایک حصہ لے لیں گے اور ایک حصہ کو اگر وہ چاہیں گے تو فارغ کر دیں گے۔تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تاریخ کے لحاظ سے اگلا جمعہ ان دنوں میں واقع ہے، جس میں، میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کروں گا۔قرآن کریم کی سنت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ بڑے کاموں سے پہلے ان کے متعلق ایک تمہید بیان کیا کرتا ہے۔جسے مستقل حکم سمجھ کر بعض لوگ قرآن کریم میں اختلاف پاتے اور اس کے حل کرنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔حالانکہ وہ اختلاف نہیں ہوتا بلکہ کچھ آیات تمہید ہوتی ہیں، ایک بڑے کام کی۔جس کی طرف طبائع کو متوجہ کیا جاتا ہے۔گویاوہ ایک غیر معین اعلان ہوتا ہے، جسے مستقل حکم سمجھ کر قرآن کریم میں بیان کردہ اصل حکم سے اختلاف رکھنے والا قرار دیا جاتا ہے۔اس حکمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پچھلے ایک، دوسالوں کے چندہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت میں تحریک جدید کی طرف وہ توجہ نہیں رہی ، جو اس سے پہلے سالوں میں تھی۔یوں بھی جماعت میں بہت سے لوگ چندہ میں سست ہیں۔اگر جماعت حقیقتا صحیح طور پر چندہ دے تو اس وقت کی تعداد کے لحاظ سے جماعت کا چندہ 30-25 لاکھ ہونا چاہئے۔105 کھ تحریک جدید کا اور 25 لاکھ جماعت کے دوسرے چندے۔لیکن اگر عملاً وصولی کو دیکھا جائے تو تحریک جدید کا چندہ دو لاکھ کے قریب ہے اور صدرانجمن احمدیہ کا چندہ 9-8لاکھ کے قریب۔گویا صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو مد نظر رکھتے ہوئے ، جماعت کا چندہ چالیس فی صدی کے قریب ہے۔اس لئے جماعت کے کام، جس سہولت سے ہونے چاہئیں اور جس پیمانہ پر ہونے چاہیں نہیں ہو سکتے۔خصوصاً تحریک جدید کے کاموں میں بہت سی مشکلات ہیں۔تحریک جدید کا کام چونکہ دنیا میں پھیلتا جاتا ہے، اس لئے کئی ممالک کی طرف سے مشن۔406