تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 405 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 405

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء ہر کسے در کار خود با دین احمد کا ر نیست خطبہ جمعہ فرمودہ 19 نومبر 1954ء۔۔۔۔۔دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں ، یہ ہے کہ جماعت کو کارکنوں کی ضرورت ہے، جو اس وقت مل نہیں رہے۔جو لوگ پنشنز ہیں ، وہ اپنی عمر کا اکثر حصہ دنیا کمانے میں صرف کر دیتے ہیں اور پھر کوشش کرتے ہیں کہ اپنی آخری عمر میں بھی روپیہ کمانے کے ثواب سے محروم نہ رہیں۔پس ایک طرف پنشنروں میں دین کی خدمت کا احساس نہیں اور دوسری طرف نوجوان ہیں ، وہ اول تو اپنی زندگی وقف نہیں کرتے اور جو زندگی وقف کرتے ہیں، وہ مختلف بہانے بنا کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔بلکہ وقف اب ایک تجارت کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔ماں باپ آتے ہیں اور کہتے ہیں، میرا فلاں بیٹا وقف ہے اور اس وقت تعلیم حاصل کر رہا ہے، کچھ روپیہ دے دیا جائے تو وہ اپنی تعلیم مکمل کرلے۔لیکن جب تعلیم مکمل ہو جاتی ہے تو وہ وقف سے بھاگ جاتا ہے۔یہ لوگ اول درجہ کے بے ایمان، مجرم اور خائن ہیں۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں انہیں چھوڑوں گا نہیں۔باقی نو جوانوں میں بھی ایسی رو چل گئی ہے کہ وہ دین کی خدمت سے بھاگتے ہیں۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس معاملہ میں تختی سے کام لیا جائے۔یہ لوگ ایسے ہی ہیں، جیسے دینی جنگوں سے بھاگنے والے۔ہماری جنگ تلوار کی جنگ نہیں بلکہ تبلیغ کی جنگ ہے۔پس جو شخص دین کی خدمت سے بھاگتا ہے، اس کی مثال ایسی ہی ہے، جیسے بدر، احد یا دوسری جنگوں سے بھاگنے والے شخص کی۔اور چونکہ وہ میدان جنگ سے گریز کرتا ہے، اس لئے اس بارہ میں اب بختی سے کام لوں گا۔بعد میں اس کی تفصیل بھی شائع کر دی جائے گی تاکہ لوگوں کو وقف کی اہمیت کا احساس ہو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ وقف نا قابل برداشت ہو جاتا ہے اور اس سے خاندان کے دوسرے افراد کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔مثلاً خاندان بڑا ہے لیکن ایک ہی لڑکا ہے، جس کی زندگی ماں باپ نے وقف کر دی ہے۔یا زیادہ لڑکے ہیں لیکن سب کی زندگیاں وقف ہیں یا ان میں سے اکثر کی زندگیاں وقف ہیں۔اب جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں تو ہر ایک کی حالت ایک سی نہیں ہوتی۔گھر کے کاموں کے لئے بھی ان میں سے کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے متعلق میں نے پہلے سے اعلان کیا ہوا ہے کہ اس صورت میں 405